کتاب کو ڈاونلوڈ کریں
مضامین
- دفتر 1 مکتوب 1: ان احوال کے بیان میں (جو اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنٰی میں) اسم الظاہر1 کے ساتھ مناسبت رکھتے ہیں۔ توحید کی ایک خاص قسم کے ظہور اور ان عروجات کے بیان میں جو محدِّد (عرش) کے اوپر واقع ہوئے ہیں۔ اور بہشت کے درجات اور بعض اہل اللہ (اولیاء اللہ) کے مراتب کے ظاہر ہونے کے بارے میں
- دفتر 1 مکتوب 2: ترقیات کے حاصل ہونے اور اللہ تعالیٰ جل شانہ کی عنایات پر فخر کرنے کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 3: بعض دوستوں کے ایک خاص مقام پر رک جانے اور بعض دوستوں کے اس مقام سے گزر کر تجلئ ذاتی کے مقامات میں پہنچ جانے کے بارے میں
- دفتر 1 مکتوب 4: بڑی قدر و شان والے ماہ مبارک ماہ رمضان کی فضیلتوں کے بیان میں اور حقیقت محمدی علی صاحبہا الصلوۃ و السلام کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 5: ایک مخلص دوست خواجہ برہان الدین کی سفارش اور اُن کے بعض حالات کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 6: جذبہ و سلوک کے حاصل ہونے اور جمالی و جلالی دونوں صفتوں کے ساتھ تربیت پانے اور فنا و بقا اور ان کے متعلقات کے بیان میں اور نسبتِ نقشبندیہ کی فوقیت کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 7:اپنے(حضرت مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ ) بعض عجیب و غریب حالات اور بعض ضروری استفسارات کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 8: ان احوال کے بیان میں جو بقا اور صحو سے تعلق رکھتے ہیں
- دفتر 1 مکتوب 9: ان حالات کے بیان میں جو نیچے اترنے کے مقام یعنی مقامِ نزول سے مناسبت رکھتے ہیں
- دفتر 1 مکتوب 10: قُرب و بُعد اور فرق و وصل کے حصول کے بارے میں اور اُن کے بعض مناسب علوم میں
- دفتر 1 مکتوب 11: بعض مکاشفات اور اپنے قصور کی دید اور تمام اعمال و اقوال میں اپنے آپ کو تہمت زدہ قرار دینے کا مقام حاصل ہونے اور شیخ ابو سعید ابو الخیر قدس سرہٗ کے اس کلام کا سِر (بھید) ظاہر ہونے کے بیان میں جو انہوں نے فرمایا ہے کہ "جب عین نہیں رہتا تو اثر کہاں رہتا ہے" اور بعض احباب سلسلہ کے حالات کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 12: مقام فنا و بقا اور ہر چیز کی خاص وجہ کا ظہور حاصل ہونے اور سیر فی اللہ و تجلئ ذاتی برقی وغیرہ کی حقیقت کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 13: اس بیان میں کہ اس راستے (راہ سلوک) کی کوئی انتہا نہیں ہے اور حقیقت کے علوم شریعت کے علوم کے عین مطابق ہیں
- دفتر 1 مکتوب 14: جو واقعات راہ سلوک طے کرنے کے دوران ظاہر ہوئے ان کے حاصل ہونے اور بعض طالبانِ طریقت کے احوال کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 15: ان حالات کے بیان میں جو مقاماتِ ہبوط و نزول کے مناسب ہیں نیز بعض اسرار مکنونہ (پوشیدہ راز) کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 16: عروج و نزول وغیرہ حالات اور ایک کثیر البرکات رسالہ کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 17: بعض ان احوال کے بیان میں جو عروج و نزول سے تعلق رکھتے ہیں وغیرہ وغیرہ
- دفتر 1 مکتوب 18: تمکین جو تلوین کے بعد حاصل ہوتی ہے اور ولایت کے تین قسم کے مراتب کے بیان میں اور اس بیان میں کہ واجب تعالیٰ کا وجود اس کی ذات پر زائد ہے وغیرہ وغیرہ
- دفتر 1 مکتوب 19: بعض حاجت مندوں کی سفارش کے سلسلے میں
- دفتر 1 مکتوب 20: یہ مکتوب بھی بعض حاجت مندوں کی سفارش کے سلسلے میں
- دفتر 1 مکتوب 21: درجاتِ ولایت خصوصًا ولایتِ محمدی علٰی صاحبہا الصلوۃ و السلام و التحیۃ کے درجات کا بیان اور طریقۂ عالیہ نقشبندیہ قدس اللہ تعالٰی اسرار صاحبہا (اللہ تعالیٰ ان حضرات کے اسرار کو پاکیزہ بنائے) کی تعریف میں، اور ان بزرگوں کی نسبت کی بلندی اور اس طریقے کی دوسرے تمام طریقوں پر فضیلت اور ان کا حضور دائمی ہونے کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 22: روح اور نفس کے درمیان تعلق کی وجہ اور ان دونوں کے عروج و نزول اور فنائے جسدی و روحی اور ان دونوں کے بقا اور مقامِ دعوت اور اولیاء اللہ میں سے جو مغلوب الحال یعنی راہِ حق میں فنا و گم ہو گئے ہیں اور جو دعوت کی طرف لَوٹنے والے اولیاء اللہ ہیں ان کے درمیان فرق کے بیان
- دفتر 1 مکتوب 23: ناقص پیر سے طریقہ سیکھنے سے منع کرنے، اور اس کے نقصان و ضرر کے بیان میں، اور اہلِ کفر سے مشابہت رکھنے والے القاب و آداب سے منع کرنے کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 24: اس بیان میں کہ صوفی کائن بائن (حقیقت میں حق تعالیٰ کے ساتھ اور ظاہر میں مخلوق کے ساتھ) ہوتا ہے اور یہ کہ بلا شبہ دل کا تعلق ایک سے زیادہ کے ساتھ نہیں ہوتا اور بے شک محبتِ ذاتیہ کا ظہور اس بات کو لازم قرار دیتا ہے کہ محبوب کی طرف سے خواہ انعام حاصل ہو یا رنج و الم پہنچے دونوں محب کے لئے برابر ہیں۔ مقربین اور ابرار کی عبادت کے درمیان فرق اور اسی طرح جو اولیا مغلوب الحال ہیں اور جو مخلوق کو دعوتِ حق دینے پر مامور ہیں ان دونوں کے درمیان فرق کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 25: حضرت سید المرسلین آنسرور عالم علیہ الصلوٰۃ و السلام اور آپ کے خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کی پیروی کرنے پر ترغیب دینے کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 26: اس بیان میں کہ شوق ابرار کو ہوتا ہے مقربین کو نہیں ہوتا، اور اس مقام کے مناسب علوم کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 27: سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کی تعریف اور اس سلسلہ کے بزرگوں قدس اللہ تعالی اسرارہم کی نسبت کے اعلیٰ ہونے کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 28: بلندئ حال کے بیان میں، لیکن ایسی عبارت میں لکھا گیا ہے جس سے نزول و بُعد کا وہم پیدا ہوتا ہے
- دفتر 1 مکتوب 29: فرائض کے ادا کرنے اور سنن و مستحبات کی رعایت کرنے کی ترغیب اور فرضوں کے مقابلے میں نفلوں کے ادا کرنے کی طرف توجہ نہ دینے کے بیان میں اور عشاء کی نماز کو آدھی رات کے بعد ادا کرنے اور وضو کے مستعمل پانی کے پینے کو جائز سمجھنے اور مریدوں کے سجدہ کرنے کو جائز سمجھنے سے منع کرنے کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 30: شہودِ آفاقی و انفسی اور شہودِ انفسی و تجلّئِ صوری کے درمیان فرق کے بیان میں اور مقامِ عبدیت کی شان کی بلندی اور اس مقام کے علوم شرعیہ کے مطابق ہونے اور اس کے مناسب امور کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 31: توحید وجودی کے ظہور اور حق تعالٰی و تقدس کے قرب و معیت ذاتی کی حقیقت اور اس مقام سے گزر جانے اور اس مقام کی تحقیق سے متعلق رکھنے والے بعض سوال و جواب کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 32: اس کمال کے بیان میں جو صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے ساتھ مخصوص ہے اور اولیاء رحمہم اللہ میں سے بہت کم اس کمال کے ساتھ مشرف ہوئے ہیں اور حضرت امام مہدی رضی اللہ عنہ میں وہ کمال بدرجہ اتم ظہور پذیر ہو گا اور وہ کمال جذبہ و سلوک کی نسبت کے اوپر ہے، اور اس بیان میں کہ صنعت کا کمال بہت سے افکار کے آپس میں ملنے پر موقوف ہے اور اس کی زیادتی بہت سے نظریات و افکار کی متابعت و پیروی کرنے پر منحصر ہے۔ مرشد کی نسبت اگر اسی خالصیت و اصلیت پر رہے تو نقصان کا سبب بن جاتی ہے۔ ہدایت یافتہ مرید اس کو کامل کر سکتا ہے اور اس کے مناسب امور کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 33: برے علماء کی مذمت کے بیان میں جو دنیا کی محبت میں گرفتار ہیں اور انھوں نے علم کو دنیا حاصل کرنے کا ذریعہ بنایا ہوا ہے، اور زاہد و پرہیز گار علماء کی تعریف میں جو کہ دنیا سے بے رغبت ہو چکے ہیں
- دفتر 1 مکتوب 34: عالمِ امر کے جواہرِ خمسہ (پانچ لطائف) کے حتی الامکان شرح و تفصیل کے ساتھ بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 35: محبتِ ذاتی کے مقام کے بیان میں جس میں کہ انعام و ایلام برابر ہوتا ہے
- دفتر 1 مکتوب 36: اس بیان میں کہ شریعتِ مقدسہ دنیا اور آخرت کی تمام سعادتوں کی ضامن ہے اور کوئی مقصد ایسا نہیں ہے جس کے حاصل کرنے میں شریعت کے ما سوا کسی اور چیز کی ضرورت پڑے اور طریقت و حقیقت دونوں شریعت کے خادم ہیں اور اس کے مناسب امور کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 37: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی روشن سنت کی پیروی پر آمادہ کرنے اور نسبتِ نقشبندیہ قدس اللہ تعالیٰ اسرارہم کے حاصل کرنے کی ترغیب دینے کے بارے میں
- دفتر 1 مکتوب 38: ذاتِ بحت (خالص ذات) تعالیٰ و تقدس کے ساتھ جو اسماء و صفات اور شیون و اعتبارات سے منزّہ و پاک ہے تعلق قائم کرنے کے بارے میں ان ناقص لوگوں کی مذمت میں جو چون کو بے چون تصور کر کے اس کے ساتھ پھنسے ہوئے ہیں اور اہلِ فنا کے مرتبوں کے مختلف ہونے کے بارے میں کیونکہ اسی تفاوت پر علوم و معارف مرتب ہوتے ہیں اور اسی قسم کے دوسرے امور کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 39: اس بیان میں کہ کام کا دار و مدار دل پر ہے، محض ظاہری اعمال اور رسمی عبادتوں سے کوئی مقصد حاصل نہیں ہوتا، اور اسی قسم کے دیگر امور کے بارے میں
- دفتر 1 مکتوب 40: مقام اخلاص حاصل کرنے کے بیان میں جو کہ شریعت کے تین اجزاء میں سے ایک جزو ہے اور اس جزو کے کام کرنے میں طریقت اور حقیقت دونوں شریعت کے خادم ہیں اور اس کے مثل دوسرے امور کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 41: بلند مرتبے و روشن سنتِ مصطفویہ علیٰ صاحبہا الصلٰوۃ و السلام و التحیۃ کی پیروی کرنے کی ترغیب میں اور اس بیان میں کہ طریقت و حقیقت دونوں شریعت کو کامل کرنے والی ہیں اور علومِ شرعیہ و علومِ صوفیہ کے درمیان جو کہ صدیقیت کے مقام میں اور ولایت کے مرتبوں میں سب سے اعلیٰ مرتبہ ہے، فائز ہوتے ہیں، ہرگز کوئی مخالفت نہیں ہے اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 42: اس بیان میں کہ قلب کی حقیقتِ جامعہ سے غیر اللہ کی محبت کا زنگ دور کرنے کے لئے سب سے بہتر مصقلہ (زنگ دور کر نے والی چیز) رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سنت کی پیروی کرنا ہے
- دفتر 1 مکتوب 43: اس بیان میں کہ توحید دو قسم کی ہے: شہودی اور وجودی، اور جو توحید ضروری ہے وہ توحیدِ شہودی ہے جس کے ساتھ فنا وابستہ ہے۔ توحیدِ شہودی عقل اور شرع کے مخالف نہیں ہے بخلاف توحیدِ وجودی کے، اور ان مشائخ کے اقوال کو جو توحید کے دیکھنے والے ہیں توحیدِ شہودی کی طرف تاویل کرنی چاہیے تاکہ مخالفت کی گنجائش نہ رہے اور توحیدِ شہودی عین الیقین کے مقام میں ہے جو کہ حیرت کا مقام ہے اور جب اس مقام سے گزر کر حق الیقین کے مقام میں پہنچتے ہیں تو اس قسم کے احوال سے کنارہ کشی اختیار کر لیتے ہیں، اور اس مضمون کے مناسب سوالات و جوابات اور وضاحت کرنے والی مثالوں کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 44: حضرت خیر البشر علیہ و علٰی آلہ الصلوۃ و السلام کی مدح و نعت میں اور اس بیان میں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کی شریعت کی تصدیق کرنے والے تمام امتوں سے بہتر ہیں اور آپ کی شریعت کے جھٹلانے والے اور منکر لوگ بنی آدم میں سب سے بد تر ہیں، اور آپ کی روشن سنت کی پیروی کی ترغیب میں
- دفتر 1 مکتوب 45: انسان کی جامعیت کی وجہ بیان کی ہے جو کہ انسان کے کمال کا سبب بھی ہے اور اس کے نقصان کا سبب بھی اور ساتھ ہی ماہِ مبارک رمضان شریف کے فضائل اور اس کے مناسب امور ذکر فرمائے ہیں
- دفتر 1 مکتوب 46: س بیان میں کہ حق تعالیٰ و تقدس کا وجود اور اس کی وحدت بلکہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی نبوت اور وہ تمام احکام جو آپ صلی اللہ علیہ و سلم اللہ تعالیٰ کی طرف سے لائے بدیہی ہیں اور کسی فکر و دلیل کے محتاج نہیں ہیں اور ان سب کے بدیہی (یعنی جس میں دلیل کی حاجت نہ ہو) ہونے کی وضاحت کے لئے بہت سے دلائل بیان فرمائے ہیں
- دفتر 1 مکتوب 47: سابقہ صدی کی شکایت کے بیان میں جس میں کہ کفار نے غلبہ حاصل کر لیا تھا اور اہلِ اسلام ذلیل و بے قدر ہو گئے تھے اور اس بات کی ترغیب میں کہ اگر ابتدائے بادشاہت میں دین کی ترویج و اشاعت میسر آ جائے تو بہتر ہے ایسا نہ ہو کہ کوئی خود گمراہ اور دوسروں کو گمراہ کرنے والا شخص درمیان میں آ کر اہلِ اسلام کے کار خانے میں خلل ڈال دے اور سابقہ صدی کے رنگ میں رنگ دے
- دفتر 1 مکتوب 48: علمائے کرام اور طالبانِ علوم، حاملانِ شریعت کی تعظیم کی ترغیب دینے کے بیان میں صادر ہوا
- دفتر 1 مکتوب 49: ظاہر کو احکام شرعیہ کے ساتھ آراستہ کرنے اور باطن کو ما سوائے حق سبحانہٗ و تعالیٰ کی گرفتاری سے آزاد کرنے کی ترغیب میں
- دفتر 1 مکتوب 50: کمینی دنیا کی مذمت کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 51: حق سبحانہ و تعالیٰ کی جناب میں دعا ہے کہ اُن بزرگانِ کرام کی اولاد کے وجود شریف کے وسیلے سے روشن شریعت کے ارکان (یعنی شہادتین، نماز، روزہ، زکوٰۃ اور حج) اور منوّر ملتِ اسلامیہ کے احکام قوت پکڑیں اور رواج پائیں
- دفتر 1 مکتوب 52: نفس امارہ کی مذمت اس کے ذاتی مرض اور اس مرض کو دُور کرنے کے علاج کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 53: اس بیان میں کہ برے علماء کا اختلاف دنیا کی تباہی کا باعث ہے اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 54: اس بیان میں کہ بدعتی کی صحبت سے بچنا لازم و ضروری ہے، بدعتی کی صحبت کا ضرر کافر کی صحبت کے ضرر سے بھی بڑھ کر ہے اور بدعتی فرقوں میں سب سے بد ترین فرقہ شیعہ شنیعہ ہے اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 55: محبت کے اظہار میں
- دفتر 1 مکتوب 56: ایک سید صاحب کی سفارش میں
- دفتر 1 مکتوب 57: شیخ محمد یوسف کی طرف نصیحت کے بارے میں صادر ہوا
- دفتر 1 مکتوب 58: اس بیان میں کہ یہ راہ جس کے طے کرنے کے ہم درپے ہیں کل سات قدم ہے اور اس بیان میں کہ دوسرے سلسلوں کے مشائخ کے بر خلاف مشائخِ نقشبندیہ نے سیر کی ابتدا عالَمِ امر سے اختیار کی ہے اور ان بزرگوں کا طریقہ (بعینہ) اصحاب کرام رضی اللہ عنہم کا طریقہ ہے اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 59: اس بیان میں کہ آدمی کو نجاتِ ابدی حاصل کرنے کے لئے تین چیزیں لازمی ہیں اور اس بیان میں کہ اہلِ سنت و جماعت کی پیروی کے بغیر نجات حاصل ہونا محال ہے، اور اس بیان میں کہ علم و عمل شریعت سے حاصل ہوتے ہیں اور اخلاص طریقہ صوفیہ پر چلنے سے وابستہ ہے، اور اس بیان میں کہ عمل کا اخلاص اولیاء اللہ کو تمام افعال و اعمال اور حرکات و سکنات میں حاصل ہے
- دفتر 1 مکتوب 60: خطرات و وساوس کے پورے طور پر دُور کرنے اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 61: شیخِ کامل و مکمل کی صحبت کی ترغیب اور ناقص شیخ کی صحبت سے بچنے اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 62: اس بیان میں کہ وہ جذبہ جو سلوک سے پہلے ہو وہ اصلی مقصود نہیں ہے، بلکہ منازلِ سلوک کو آسانی سے قطع کرنے کا وسیلہ ہے اور وہ جذبہ جو سلوک کے بعد حاصل ہوتا ہے، اصلی مقصود ہے اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 63: اس بیان میں کہ تمام انبیاء علیہم الصلوٰۃ و السلام دین کے اصول میں متفق ہیں اور ان بزرگوں کا اختلاف صرف فروع دین میں ہے اور ان انبیاء علیہم الصلوٰۃ و السلام کے بعض متفق علیہ کلمات کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 64: جسمانی و روحانی لذت اور رنج و غم کے برداشت کرنے کی ترغیب اور ان کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 65: اسلام کے ضعیف ہونے اور مسلمانوں کی خواری و عاجزی پر رنج و افسوس کرنے اور اہل اسلام کو قوت دینے اور شرعی احکام جاری کرنے پر ترغیب و تحریص دینے کے بارے میں
- دفتر 1 مکتوب 66: طریقۂ عالیہ نقشبندیہ قدس اللہ تعالیٰ اسرارہم کی تعریف اور اس طریقے کی اصحاب کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے طریقہ کے ساتھ مناسبت کے بیان میں اور اصحابِ کرام رضی اللہ عنہم کی دوسروں پر افضلیت کے بیان میں اگرچہ وہ اویس قرنی رحمۃ اللہ علیہ ہوں یا عمر مروانی (یعنی حضرت عمر بن عبد العزیز رضی اللہ عنہ) ہوں۔
- دفتر 1 مکتوب 67: حق سبحانہٗ و تعالیٰ ہم کو ظاہر و باطن میں سید المرسلین علیہ و علی آلہ الصلوٰۃ و التسلیمات کی متابعت پر ثابت قدم رکھے اور اس بندے پر رحم فرمائے جس نے آمین کہی
- دفتر 1 مکتوب 68: اس بیان میں کہ تواضع، دولت مندوں کو زیب دیتی ہے اور استغنا و بے نیازی فقرا کے لئے زیبا ہے اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 69: تواضع کے بیان میں جو کہ دونوں جہان کی بلندی (عزت) کا باعث ہے اور اس بیان میں کہ نجات فرقۂ ناجیہ اہلِ سنت و جماعت کی متابعت پر وابستہ ہے
- دفتر 1 مکتوب 70: اس بیان میں کہ جس طرح انسان کے لئے اس کی جامعیت اس کے قرب کا باعث ہے اُسی طرح اس کی یہی جامعیت اس کے بُعد کا سبب بھی ہے اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 71: اس بیان میں کہ منعم کا شکر منعَم علیہ پر واجب ہے اور شکر کی ادائیگی شریعت کی اطاعت کرنے پر ہے، اس کے علاوہ کچھ نہیں
- دفتر 1 مکتوب 72: اس بیان میں کہ دین کو دنیا کے ساتھ جمع کرنا دشوار ہے، پس آخرت کے طالب کو دنیا کا ترک کرنا ضروری ہے اور اگر حقیقی ترک میسر نہ ہو تو ضروری ہے کہ ترکِ حکمی ہی کرے اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 73: دنیا اور اہلِ دنیا کی مذمت بے فائدہ علوم حاصل کرنے کی برائی، فضول مباحات سے بچنے اور خاص طور پر عین زمانۂ شباب میں خیرات و صدقات کرنے اور اعمالِ صالحہ بجا لانے کی ترغیب اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 74: فقرا کی محبت اور ان کی طرف توجہ کرنے پر ترغیب اور صاحب شریعت علیہ و علی آلہ الصلوۃ و السلام کے اتباع کی نصیحت کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 75: سب سے پہلے عقائد کی درستی اور فقہ کے ضروری احکام جاننے کے ساتھ سید الکونین علیہ و علیٰ آلہ الصلوۃ و السلام کی متابعت پر ترغیب کے بیان میں اور اس بیان میں کہ حق تعالیٰ سے وسیلہ یا بلا وسیلہ اسی کو طلب کرنا چاہیے اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 76: اس بیان میں کہ ترقی ورع و تقویٰ (پرہیز گاری) سے وابستہ ہے اور فضول مباحات کے ترک کرنے کی ترغیب میں اور اگر یہ میسر نہ ہو تو محرمات سے بچتے ہوئے فضول مباحات کے دائرے کو تنگ تر رکھنا چاہیے اور اس بیان میں کہ محرمات سے بچنا بھی دو قسم پر ہے
- دفتر 1 مکتوب 77: اس بیان میں کہ خدائے بے مثل و بے مثال کی عبادت (اخلاص) کے ساتھ کب حاصل ہوتی ہے اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 78: سفر در وطن اور سیرِ آفاقی و انفسی کی حقیقت (و معنی) کے بیان میں اور اس بیان میں کہ اس دولت کا حاصل ہونا صاحبِ شریعت علیہ و علیٰ آلہ الصلوۃ و السلام کی اتباع سے وابستہ ہے
- دفتر 1 مکتوب 79: اس بیان میں کہ یہ روشن شریعت تمام گذشتہ شریعتوں کی جامع ہے اور اس شریعت کے مطابق عمل کرنا تمام شریعتوں کے مطابق عمل کرنا ہے اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 80: اس بیان میں کہ تہتر فرقوں میں سے فرقۂ ناجیہ اہل سنت و جماعت کا گروہ ہے اور بدعتی فرقوں کی مذمت اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 81: اسلام کی ترویج پر ترغیب دینے اور اسلام و مسلمانوں کی کمزوری و پستی اور کفار نا ہنجار کے غلبے کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 82: اس بیان میں کہ قلب کی سلامتی ما سوی اللہ کے نسیان (نفی) کے بغیر حاصل نہیں ہوتی اور یہ نسیان فنا سے تعبیر کیا گیا ہے
- دفتر 1 مکتوب 83: ظاہری اور باطنی جمعیت کو شریعت و حقیقت کے ساتھ جمع کرنے پر ترغیب دینے کے بارے میں
- دفتر 1 مکتوب 84: اس بیان میں کہ شریعت و حقیقت ایک دوسرے کا دین ہیں اور مرتبہ حق الیقین تک پہنچنے کی علامت اس مقام کے علوم و معارف کا علوم و معارف شرعیہ کے ساتھ مطابق ہونا ہے اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 85: اعمالِ صالحہ کے بجا لانے خصوصاً (فرض) نمازوں کو جماعت کے ساتھ ادا کرنے کی ترغیب میں اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 86: حق تعالیٰ کے ما سوا سے دل کو سلامت رکھنے کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 87: اس بیان میں کہ یہ کتنی بڑی سعادت ہے کہ خدئے عز و جل کے دوست کسی کو قبول کر لیں
- دفتر 1 مکتوب 88: اس بیان میں کہ یہ کتنی بڑی نعمت ہے کہ کسی شخص نے ایمان و نیکی کے ساتھ اپنے سیاہ بالوں کو سفید کیا ہو (یعنی ایمان و نیکی کے ساتھ جوان سے بوڑھا ہوا ہو) اور جوانی میں اس پر خوف غالب رہا ہو اور بڑھاپا امید و رجا میں گزرا ہو
- دفتر 1 مکتوب 89: تعزیت کے سلسلہ میں صادر فرمایا
- دفتر 1 مکتوب 90: اس بات پر ترغیب دینے کے بیان میں کہ کامل طور پر حق سبحانہٗ و تعالیٰ کی طرف متوجہ ہونا چاہیے اور آج اس دولت کا حاصل ہونا اس سلسلۂ نقشبندیہ قدس اللہ تعالیٰ اسرارہم کے ساتھ توجہ و اخلاص حاصل ہونے پر وابستہ ہے
- دفتر 1 مکتوب 91: اس بیان میں کہ عقائد کی درستی اور نیک اعمال کا بجا لانا یہ دونوں عالم قدس (عالم ملکوت) کی طرف اڑنے (پرواز) کے لئے بال و پَر ہیں اور اعمال شریعت و احوال طریقت سے مقصود تزکیہ نفس و تصفیہ قلب ہے
- دفتر 1 مکتوب 92: اس بیان میں کہ دل کا اطمینان اللہ تعالیٰ کے ذکر سے حاصل ہوتا ہے نہ کہ نظر و استدلال سے اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 93: اس بیان میں کہ تمام اوقات اللہ جل شانہٗ کے ذکر میں مشغول رہنا چاہیے پانچوں وقت کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کرنے اور سنن مؤکدہ بجا لانے کے بعد اپنے تمام اوقات کو اللہ تعالیٰ جل سلطانہٗ کے ذکر میں مصروف رکھنا چاہیے اور اس کے سوا کسی چیز میں مشغول نہیں ہونا چاہیے خواہ وہ کھانے اور سونے کے اوقات ہوں یا آنے جانے کے اوقات (پس کسی وقت میں بھی ذکر سے غافل نہ ہونا چاہیے)
- دفتر 1 مکتوب 94: اس بیان میں کہ آدمی کو عقائد کی درستی اور اعمالِ صالحہ کے بجا لانے سے چارہ نہیں ہے تاکہ ان دو بازوؤں کے ساتھ عالمِ حقیقت کی طرف پرواز کرے
- دفتر 1 مکتوب 95: اس بیان میں کہ آدمی ایک نسخہ جامع ہے اور اس کا قلب بھی جامعیت کی صفت پر پیدا کیا گیا ہے اور بعض مشائخ کے اقوال جو سُکر کی حالت میں وسعت قلب وغیرہ کے متعلق ان سے واقع ہوئے ہیں وہ توجیہات پر محمول ہیں اور اس بیان میں کہ سُکر سے صحو افضل ہے اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 96: تسویف (آج کا کام کل پر ڈالنے) و تاخیر سے منع اور اس پر زجر کرنے اور حضرت محمد مصطفٰے صلی اللہ علیہ و سلم کی شریعت کی متابعت پر ترغیب دلانے اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 97: اس بیان میں کہ مامورہ (حکم دی ہوئی) عبادتوں سے مقصود یقین کا حاصل کرنا ہے اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 98: احادیثِ نبویہ علی مصدرہا الصلوۃ و السلام و التحیۃ کی روشنی میں نرمی اختیار کرنے اور سختی ترک کرنے کی ترغیب کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 99: ایک استفسار کے جواب میں جو دوام آگاہی کی کیفیت اور حالت خواب کے ساتھ جو کہ سرا سر غفلت اور حواس کی بے کاری کی حالت ہے اس کے جمع ہونے کے بارے میں کیا گیا تھا
- دفتر 1 مکتوب 100: ایک سوال کے جواب میں جو (انھوں نے) اس بارے میں کہا تھا کہ شیخ عبد الکبیر یمنی نے کہا ہے کہ حق سبحانہٗ و تعالیٰ عالم الغیب نہیں ہے
- دفتر 1 مکتوب 101: ان لوگوں کے رد میں جو کاملین کو ناقص خیال کرکے اُن پر اعتراض کی زبان دراز کرتے ہیں
- دفتر 1 مکتوب 102: اس بیان میں کہ سودی قرض میں صرف زیادتی والی رقم ہی حرام نہیں بلکہ مجموعی رقم حرام ہے، مثلًا کسی شخص نے دس تنکے (ٹکے) بارہ تنکے کے عوض قرض لئے تو اس صورت میں مجموعی رقم بارہ تنکے حرام قرار پائیں گے نہ کہ صرف زیادتی والے دو تنکے، اور اس کے متعلقات میں
- دفتر 1 مکتوب 103: عافیت کے معنی اور سر ہند کے لئے قاضی کی ضرورت میں
- دفتر 1 مکتوب 104: ماتم پُرسی سے متعلق صادر فرمایا
- دفتر 1 مکتوب 105: اس بیان میں کہ بیمار جب تک تندرست نہ ہو جائے اُسے کوئی غذا فائدہ نہیں دیتی اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 106: اس بیان میں کہ اس گروہ (اولیائے کرام) کی محبت جو اُن کی معرفت پر مترتب ہوتی ہے حق سبحانہ و تعالیٰ کی بڑی نعمتوں میں سے ہے
- دفتر 1 مکتوب 107: ان چند سوالات کے جواب میں جن سے طعن و تعصب کی بُو آتی ہے اور یہ مکتوب ان ضروری فوائد پر مشتمل ہے جو اولیائے کرام کے بلند مرتبہ پر یقین رکھنے میں فائدہ مند ہیں
- دفتر 1 مکتوب 108: اس بیان میں کہ نبوت ولایت سے افضل ہے، بخلاف ان لوگوں کے جو کہتے ہیں کہ ولایت نبوت سے افضل ہے
- دفتر 1 مکتوب 109: قلب کی سلامتی اور ما سوائے حق کے نسیان کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 110: اس بیان میں کہ انسان کی پیدائش سے مقصود طاعت و عبادت کے وظائف کی ادئیگی اور حق سبحانہٗ و تعالیٰ کی جناب میں پورے طور پر توجہ رکھنا ہے
- دفتر 1 مکتوب 111: اس بیان میں کہ توحید سے مراد قلب کو حق سبحانہٗ و تعالیٰ کے علاوہ (تمام چیزوں سے رہائی حاصل کر کے حق تعالیٰ کے لئے) خالص کرنا ہے اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 112: اس بیان میں کہ اصل کام یہ ہے کہ ہم عقائدِ اہل سنت و جماعت کے پابند ہو جائیں۔ اگر اس دولت کے ساتھ ساتھ احوال و مواجید بھی عطا فرما دیں تو ہم احسان مند ہوں گے ورنہ اس دولت کو کافی سمجھیں گے کیونکہ جب یہ حاصل ہو گئی تو سب کچھ حاصل ہو گی
- دفتر 1 مکتوب 113: اس بیان میں کہ مبتدی اور منتہی کے جذبے کے درمیان کیا فرق ہے؟ اور یہ کہ مجذوبوں کو جذب کا اظہار ابتداءً روح سے ہوتا ہے جو قلب کے اوپر ہے اور وہ روح کے اس شہود کو حق تعالیٰ جل شانہٗ کا شہود خیال کر لیتے ہیں
- دفتر 1 مکتوب 114: حضرت سید المرسلین علیہ و علیہم و آلہ الصلوات و التسلیمات کی متابعت کی ترغیب کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 115: اس بیان میں کہ جس راہ کو ہم طے کرنے کے در پے ہیں وہ صرف سات قدم ہے
- دفتر 1 مکتوب 116: اس بیان میں کہ قلب کی سلامتی ما سوائے حق تعالیٰ کے ہر چیز کو دل سے بھول جانے پر موقوف ہے اور دنیاوی امور میں بکثرت مشغول ہونے سے باز رہنا تاکہ (دنیا) اس دنیا کی محبت و رغبت پیدا نہ ہو جائے
- دفتر 1 مکتوب 117: اس بیان میں کہ ابتدا میں قلبِ حسّ (ادراک) کی تابع داری کرتا ہے اور انتہا میں یہ تابع دای نہیں رہتی
- دفتر 1 مکتوب 118: ان لوگوں کے خسارے کے بیان میں جو اللہ والوں پر اعتراض کرتے ہیں
- دفتر 1 مکتوب 119: شیخ مقتدا کی صحبت کی ترغیب اور اس بیان میں کہ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ کاملین اپنے بعض ناقص مریدوں کو نیک امیدوں کے گمان پر تعلیمِ طریقت کی اجازت دے دیتے ہیں
- دفتر 1 مکتوب 120: اربابِ جمعیت کی صحبت کی ترغیب اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 121: اس بیان میں کہ اس راستہ (راہِ طریقت) کے سات قدم مقرر ہیں اور بعض احباب چھ قدم تک پہنچ چکے ہیں
- دفتر 1 مکتوب 122: بلند ہمتی کی ترغیب میں اور جو کچھ ہاتھ آ جائے اس سے بے التفاتی کرنے کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 123: اس بیان میں کہ نفل کا ادا کرنا اگرچہ حج ہی کیوں نہ ہو، اگر وہ کسی فرض کے فوت ہونے کا سبب بنتا ہو تو وہ بھی لا یعنی میں داخل ہے
- دفتر 1 مکتوب 124: اس بیان میں کہ راستہ کی استطاعت (زاد و راحلہ) حج کے واجب ہونے کی شرط ہے، استطاعت نہ ہونے کے با وجود حج کا ارادہ کرنا اپنے مطلب کے حصول کے مقابلےمیں تضیعِ اوقات میں داخل ہے
- دفتر 1 مکتوب 125: اس بیان میں کہ خواہ عالمِ صغیر ہو یا عالمِ کبیر سب حق تعالیٰ شانہٗ کے اسماء اور اس کی صفات کے مظاہر ہیں اور عالم کی اپنے صانع کے ساتھ سوائے مخلوقیت اور مظہریت کی نسبت کے اور کوئی مناسبت نہیں ہے اور اس کے مناسب احوال کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 126: اس بیان میں کہ طالبِ (راہِ سلوک) کو چاہیے کہ باطل معبودوں کی خواہ وہ آفاقی ہوں یا انفسی (دل سے) نفی کرے (حتیٰ کہ) حق تعالیٰ جل سلطانہٗ کے حق ہونے کے اثبات کی جانب میں جو کچھ بھی فہم کے حوصلے اور ادراک کے احاطے میں آئے، اس کو بھی نفی کے تحت لا کر صرف حق تعالیٰ سبحانہٗ کے موجود ہونے پر اکتفا کرے، اگرچہ وجود کے اثبات کی بھی اس مقام میں گنجائش نہیں ہے اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 127: اس بیان میں کہ والدین کی خدمت ہر چند حسنات میں سے ہے لیکن مطلوب حقیقی تک پہنچنے کے مقابلے میں محض بے کاری اور خالص معطلی بلکہ برائی میں داخل ہے، حَسَنَاتُ الْأَبْرَارِ سَیِّئَاتُ الْمُقَرَّبِیْنَ اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 128: بلند ہمتی کی ترغیب اور بے مثل ذات کو مطلوب قرار دینے کے علاوہ کسی پر اکتفا نہ کرنے کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 129: اس بیان میں کہ انسان کی جامعیت اس کے تفرقے کے باعث ہے اور یہی جامعیت اس کی حمیت کا سبب ہے جس طرح نیل کا پانی دوستوں کے لئے پانی اور دشمنوں کے لئے بلا و مصیبت ہے
- دفتر 1 مکتوب 130: اس بیان میں کہ تلوینات (تغیر و تبدل) احوال کا کچھ اعتبار نہیں، بے چونی و بے چگونی کا حصول ہونا چاہیے
- دفتر 1 مکتوب 131: اس بیان میں کہ طریقہ حضرات خواجگان نقشبندیہ قدس اللہ تعالیٰ اسرارہم کی بلند شان میں اور اس جماعت کی شکایت کے بیان میں جنہوں نے اس طریقہ میں نئی نئی باتیں ایجاد کر لی ہیں اور ان کو اس طریقہ کی تکمیل سمجھ لیا ہے
- دفتر 1 مکتوب 132: دولت مندوں کی صحبت سے پرہیز اور فقراء کی صحبت کی ترغیب میں کہ فقراء (کے آستانوں) کی جاروب کشی دولت مندوں کی صدر نشینی سے بہتر ہے
- دفتر 1 مکتوب 133: اس بیان میں کہ فرصت کے لمحات کو غنیمت جاننا چاہیے اور اپنے قیمتی وقت کی قدر کرنی چاہیے
- دفتر 1 مکتوب 134: تسویف (یعنی آج کا کام کل کریں گے) کہنے سے منع کرنے کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 135: ولایت کے بیان میں، ولایت خواہ عامہ ہو یا خاصہ، اور ولایت خاصہ کی بعض خصوصیات کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 136: مطلوبِ حقیقی کے حصول میں تسویف و تاخیر منع کرنے کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 137: نماز کی ادائیگی کی بلند شان میں جس کا کمال درجہ نہایت النہایت سے وابستہ ہے اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 138: کمینی دنیا کی مذمت اور دنیا داروں کی صحبت سے پرہیز کرنے کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 139: اس بیان میں کہ بے نصیبوں کی ایک جماعت جو اہل اللہ پر طعن و تشنیع کرتے ہیں ان کی ہجو اور مذمت کرنا صرف جائز ہی نہیں بلکہ مستحسن ہے
- دفتر 1 مکتوب 140: اس بیان میں کہ رنج و محنت محبت کے لوازمات میں سے ہے
- دفتر 1 مکتوب 141: اس بیان میں کہ (سلوک میں) سب سے عمدہ چیز محبت و اخلاص ہے
- دفتر 1 مکتوب 142: اس بیان میں کہ ان بزرگواروں کی نسبت اگر تھوڑی سی بھی حاصل ہو جائے تو وہ تھوڑی نہیں ہے
- دفتر 1 مکتوب 143: اس بیان میں کہ جوانی کے زمانے کو غنیمت جانیں اور لہو و لعب میں صرف نہ کریں
- دفتر 1 مکتوب 144: سیر و سلوک کے معنی اور سیر الی اللہ و سیر فی اللہ اور دیگر دو سیروں کے بیان میں جو ان دو سیروں کے علاوہ بعد میں ہیں
- دفتر 1 مکتوب 145: اس بیان میں کی مشائخ طریقۂ عالیہ نقشبندیہ قدس اللہ تعالیٰ اسرارہم نے سیر کی ابتدا عالمِ امر سے اختیار کی ہے اور اس بیان میں کہ اس طریقہ کے بعض مبتدیوں پر جلدی تاثیر نہ ہونے کا کیا راز ہے
- دفتر 1 مکتوب 146: سبق کے تکرار کرنے کی نصیحت میں
- دفتر 1 مکتوب 147: اس بیان میں کہ گسستن (توڑنا) پیوستن (جوڑنا) پر مقدم ہے یا پیوستن (جوڑنا) گسستن (توڑنے) پر
- دفتر 1 مکتوب 148: اس بیان میں کہ صاحب رَے (سیراب ہونے کا مدعی) بے حاصل ہوتا ہے اور مشائخ کی روحانیت اور ان کی امداد سے ہرگز مغرور نہ ہوں کیونکہ مشائخ کی صورتیں فی الحقیقت شیخِ مقتدا کے لطائف ہیں
- دفتر 1 مکتوب 149: اس بیان میں کہ اگرچہ مسبب الاسباب حق تعالیٰ نے چیزوں کو اسباب کی بنیاد پر مرتب فرمایا ہے لیکن یہ کیا ضروری ہے کہ نظر کو سبب ہی پر مرکوز کر دیا جائے
- دفتر 1 مکتوب 150: اس بیان میں کہ مطلوبیت کے لائق حضرت واجب الوجود تعالیٰ و تقدس کے علاوہ کوئی نہیں ہے
- دفتر 1 مکتوب 151: خواجگانِ نقشبندیہ قدس اللہ تعالیٰ اسرارہم کے طریقے کی فضیلت و بزرگی اور یاد داشت کے معنی کے بیان میں جو ان بزرگوں کے ساتھ مخصوص ہے
- دفتر 1 مکتوب 152: اس بیان میں کہ اطاعتِ رسول صلی اللہ علیہ و سلم عین حق سبحانہٗ و تعالیٰ کی اطاعت ہے اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 153: غیر اللہ کی غلامی سے مکمل طور پر خلاصی کے بیان میں جو فنائے مطلق سے وابستہ ہے
- دفتر 1 مکتوب 154: اس بیان میں کہ اپنے آپ کو فراموش کر دینا چاہیے اور اپنا محاسبہ کرنا چاہیے تاکہ حق سبحانہٗ و تعالیٰ اپنے ساتھ رکھے اور ایک لمحے کے لئے بھی غیر کے حوالے نہ ہونے دے
- دفتر 1 مکتوب 155: اپنے اصل کی طرف رجوع کرنے کے بارے میں
- دفتر 1 مکتوب 156: اہل اللہ کی صحبت کی ترغیب میں
- دفتر 1 مکتوب 157: اس بیان میں کہ جب کوئی شخص درویشوں کی خدمت میں جائے تو اس کو چاہیے کہ اپنے (دل و دماغ) کو خالی کر کے جائے تاکہ بھرا ہوا واپس آئے، اور اس بیان میں کہ سب سے پہلے اپنے عقائد کو درست کرنا چاہیے
- دفتر 1 مکتوب 158: اس بیان میں کہ کمال کے درجات میں جو فرق ہے وہ قابلیتوں کے فرق کے اعتبار سے ہے اور اس کے مناسب بيان میں
- دفتر 1 مکتوب 159: بسلسلہ تعزیت صادر فرمایا
- دفتر 1 مکتوب 160: اس بیان میں کہ مشائخِ طریقت قدس اللہ تعالیٰ اسرارہم تین گروہ ہیں۔ ان تینوں میں سے ہر ایک کے احوال و کمال اور نقصان کی شرح و تفصیل کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 161: اس بیان میں کہ سلوک کی منازل کے طے کرنے کا مقصد حقیقی ایمان کا حاصل کرنا ہے جو کہ اطمینان نفس سے وابستہ ہے
- دفتر 1 مکتوب 162: رمضان المبارک کی فضیلت اور اس مبارک مہینے کی قرآن مجید کے ساتھ مناسبت کے بیان میں جس کی بنا پر اس کا نزول اس ماہ مبارک میں ہوا اور کھجور کی جامعیت کے بیان میں کہ اس سے (روزہ) افطار کرنا مستحب ہے اور اس کے متعلقات کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 163: اس بیان میں کہ اسلام اور کفر ایک دوسرے کی ضد (مخالف) ہیں، ان دو ضدوں کے جمع ہونے کا احتمال محال ہے۔ ایک کو عزت دینے سے دوسرے کی ذلت لازم آتی ہے (آخر مکتوب تک (حضرت مجدد) سلمہ اللہ تعالےٰ نے کفار کی تذلیل میں اور ان سے میل جول نہ رکھنے کے بارے میں اور میل جول کے نقصان میں تحریر فرمایا ہے (جامع) اور اس بیان میں کہ (اسی طرح) دنیا و آخرت بھی ایک دوسرے کی ضد ہیں
- دفتر 1 مکتوب 164: اس بیان میں کہ حق سبحانہٗ و تعالیٰ کا فیض خواص و عوام پر (ہر وقت اور) ہمیشہ وارد ہے اور اس کے قبول کرنے یا نہ کرنے کا فرق اپنی استعداد پر ہے
- دفتر 1 مکتوب 165: صاحبِ شریعت علیہ و علی آلہ الصلوات و التسلیمات کی پیروی کی ترغیب اور آپ علیہ الصلوٰۃ و السلام کی شریعت کے مخالفین کے ساتھ دشمنی اور بعض رکھنے اور ان پر سختی کرنے کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 166: س بیان میں کہ بے ثبات چند روزہ زندگی پر اعماد نہیں کرنا چاہیے اور اس تھوڑی سی فرصت کے زمانے میں ذکرِ کثیر کے ذریعے اپنی قلبی بیماری کے ازالے کی فکر کرنی چاہیے کیونکہ یہ نہایت ضروری اور اہم کام ہے
- دفتر 1 مکتوب 167: جس نے اس عالی گروہ کے ساتھ اخلاص کا اظہار کیا تھا صادر فرمایا
- دفتر 1 مکتوب 168: سلسلۂ عالیہ نقشبندیہ کے بلند مرتبہ ہونے اور اس جماعت کی شکایت کے بیان میں جنھوں نے اس طریقہ شریفہ میں نئی نئی باتیں شامل کر لی ہیں اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 169: اس کے سوال کے جواب میں کہ کسی مرید نے اپنے پیر سے کہا کہ اگر میرے خاص وقت میں جب کہ میں حضرت حق سبحانہٗ و تعالیٰ کے ساتھ ہوتا ہوں اگر آپ بھی درمیان میں آ جائیں تو آپ کا سر تن سے جدا کر دوں۔ اس کے پیر نے اس بات کو بہت پسند کیا اور (خوش ہو کر) مرید سے بغل گیر ہو گئے
- دفتر 1 مکتوب 170: اس بیان میں کہ جس طرح آدمی کے لئے حق جل و علا کے اوامر و نواہی کے بجا لانے کے بغیر چارہ نہیں، اسی طرح مخلوق کے حقوق کی ادائیگی کی رعایت اور ان کے ساتھ ہمدردی کے بغیر چارہ نہیں ہے اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 171: اس بیاں میں کہ جو کچھ فقراء پر لازم ہے وہ یہ ہے کہ ہمیشہ فقر و عاجزی کے ساتھ رہنا، بندگی کے وظائف کو ادا کرنا، حدودِ شرعیہ کی حفاظت اور سنت سنیہ علی صاحبہا الصلوۃ و السلام کی متابعت کرنا اور اپنے گناہوں کے غلبے کا مشاہدہ کر کے علام الغیوب کی باز پرس سے خائف رہنا اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 172: بعض ایسے خاص اسرار کے بیان میں جو کہ خواص میں سے بھی بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتے ہیں اور اس بیان میں کہ اس مقام میں عارف اپنے آپ کو دائرہ شریعت سے باہر محسوس کرتا ہے، اس کا کیا سبب ہے؟ اور روشن شریعت کے ظاہر کے ساتھ اس کی مطابقت کرنے اور اس کے متعلقات کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 173: اس سوال کے جواب میں جو انھوں نے کیا تھا اور بعض عجیب و غیرب اسرار کے بیان میں جو کلمہ طیبہ لا الہ الا اللہ کی نفی و اثبات سے متعلق ہیں
- دفتر 1 مکتوب 174: اس بیان میں کہ اس راہ (سلوک) کے دیوانوں کو اتنی سی معیت کے ساتھ تسلی حاصل نہیں ہوتی اور اس قرب نما بُعد سے تسکین نہیں پاتے۔ وہ ایسا قرب چاہتے ہیں جو بعد نما (بظاہر دوری) ہو اور ایسا وصل جو ہجر نما ہو۔ اور اس واقعہ کے بیان میں جو (انھوں نے) تحریر کیا تھا وہ جن کا ظہور تھا اور اس کا باطل تصرف (جھوٹا غلبہ) تھا
- دفتر 1 مکتوب 175: احوال کی تلوینات (گونا گونی) اور تمکین (دل جمعی) کے حصول میں اور حدیث "لِيْ مَعَ اللّٰہِ وَقْتٌ" کے معنی کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 176: اس بیان میں کہ اپنے اوقات کی حفاظت اس راہ (طریقت) کی ضروریات میں سے ہے تاکہ بے فائدہ کاموں میں ضائع نہ ہوں
- دفتر 1 مکتوب 177: اہل سنت و جماعت شکر اللہ تعالیٰ سعیہم کی صائب آراء کے مطابق عقائد کی تصحیح کرنے کی ترغیب میں
- دفتر 1 مکتوب 178: ایک شخص کی سفارش اور سید عالمیان و خلاصہ آدمیان علیہ و علی آلہ الصلوات و التسلیمات کی متابعت کی ترغیب میں
- دفتر 1 مکتوب 179: نصیحت کے بارے میں صادر فرمایا
- دفتر 1 مکتوب 180: ان پیروں کے اسماء کے استفسار میں جن میں تردد پیدا ہو گیا تھا
- دفتر 1 مکتوب 181: اللہ تعالیٰ ان کو دوستوں کے سروں پر سلامت اور باقی رکھے۔ ان کے اس سوال کے جواب میں کہ اس کا کیا سبب ہے کہ میں مشائخ کی ایک جماعت کو دیکھتا ہوں کہ قربِ الہی جل شانہٗ کے مراتب میں ادنیٰ درجہ رکھتی ہے لیکن زہد و توکل وغیرہ میں ان کے درجات بہت بلند ہیں اور اسی طرح مشائخ کی دوسری جماعت کو دیکھتا ہوں کہ مراتبِ قرب میں فوقیت رکھتی ہے لیکن مذکورہ مقامات میں تنزل اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 182: اس حدیث نبوی علیہ و علی آلہ الصلوۃ و السلام کے بیان میں جس میں صحابہ کرام نے اپنے برے خطرات (وساوس) کی شکایت کی تھی، آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے جواب میں فرمایا: "یہ کمال ایمان میں سے ہے" اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 183: نصیحت کے طور پر صادر فرمایا
- دفتر 1 مکتوب 184: سید المرسلین علیہ الصلوۃ و السلام کی متابعت کی ترغیب میں
- دفتر 1 مکتوب 185: ایک صاحب کی سفارش میں صادر فرمایا
- دفتر 1 مکتوب 186: سنت کی متابعت اور بدعت سے بچنے کی ترغیب میں اور اس بیان مین کہ ہر بدعت گمراہی ہے
- دفتر 1 مکتوب 187: اس بیان میں کہ رابطہ (تصورِ شیخ) کا طریقہ مقصدِ اصلی حاصل کرنے کے راستوں میں سب سے قریب ترین راستہ ہے اور اس بیان میں کہ (ابتدا میں) مرید کے لئے رابطہ ذکر (الہی) سے زیادہ نفع بخش ہے
- دفتر 1 مکتوب 188: ان مسائل کے حل میں جو انھوں نے دریافت کئے تھے
- دفتر 1 مکتوب 189: اس بیان میں کہ بے فائدہ تعلقات میں گرفتار رہنے کے با وجود فقراء کی یاد کا ہونا ان کے ساتھ بڑی مناسبت اور تعلق کا اظہار ہے۔ لہذا اس کمینی دنیا کی تر و تازگی پر فریفتہ نہیں ہونا چاہیے اور باطنی سبق کو عزیز رکھنا چاہیے اور اس بیان میں کہ شریعت کے احکام میں سرتابی نہیں کرنی چاہیے بلکہ پورے احسان اور عاجزی و زاری سے انھیں قبول کرنا چاہیے اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 190: ذکرِ الہی جل سلطانہٗ میں دوام حاصل کرنے اور طریقۂ عالیہ نقشبندیہ قدس اللہ تعالیٰ اسرارہم کو اختیار کرنے کی ترغیب میں اور ذکر کرنے کے طریقے کے بارے میں اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 191: انبیاء علیہم الصلوٰۃ و السلام کی متابعت کی ترغیب میں اور اس بیان میں کہ شرعی احکامات میں آسانی اور سہولت کی پوری رعایت رکھی گئی ہے
- دفتر 1 مکتوب 192: اس سوال کے جواب میں جو انھوں نے دریافت کیا تھا
- دفتر 1 مکتوب 193: اہل سنت و جماعت کی آراء کے موافق عقائد کو درست کرنے اور احکامِ فقہیہ یعنی حلال و حرام، فرض و واجب اور سنت و مندوب کے سیکھنے کی ترغیب میں اور اسلام کی بے چارگی (کے افسوس) میں اور اس کو رواج دینے اور تائید کرنے کی جد و جہد کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 194: ملت کو رواج دینے اور دین کی ترغیب میں اور اس کے متعلقات کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 195: روشن شریعت کو رواج دینے کی ترغیب میں اور اسلام اور اہلِ اسلام کی کمزوری پر اظہار افسوس میں
- دفتر 1 مکتوب 196: اس بیان میں کہ ہم جس راہ (سلوک) کے طے کرنے میں مشغول ہیں وہ سات قدم ہے اور ہر قدم پر سالک اپنے آپ سے دور اور حق تعالیٰ سے نزدیک تر ہوتا جاتا ہے
- دفتر 1 مکتوب 197: اس بیان میں کہ سعادت مند وہ شخص ہے جس کا دل دنیا سے سرد پڑ گیا ہو اور حق سبحانہٗ و تعالیٰ کی محبت کی حرارت سے گرم ہو گیا ہو اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 198: اس بیان میں کہ اس زمانے میں فقراء کی امراء سے دوستی بہت دشوار بات ہے اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 199: ورد و وظائف جو انھوں نے طلب کئے تھے ان کو قبول فرمانے کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 200: نفحات کی مشکل عبارتوں کے حل میں جن کی تشریح طلب کی تھی
- دفتر 1 مکتوب 201: ایک استفسار کے استفسار کے جواب میں
- دفتر 1 مکتوب 202: اس جماعت کے حال کے افسوس میں جنہوں نے اپنے آپ کو ان بزرگوں کی عقیدت و ارادت کے رشتہ میں منسلک کرنے کے بعد بلا وجہ ان سے قطع تعلق کر لیا
- دفتر 1 مکتوب 203: اس عالی جماعت کی محبت کی ترغیب میں اور اس بیان میں کہ ان کا ہم نشین شقاوت (بد بختی) سے محفوظ ہے اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 204: اس بیان میں کہ اہلِ خسران کے اعتراضات سے رنجیدہ نہ ہوں اور جو کام در پیش ہے اس میں مشغول رہیں اور دوستوں کی خاطر داری اور ان کی ترقیوں کے حصول میں کوشاں رہیں اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 205: اس بیان میں کہ اصل مقصود صاحب شریعت علیہ و علی آلہ الصلوۃ و السلام و التحیۃ کی متابعت ہے
- دفتر 1 مکتوب 206: دنیا اور اس کے ناز و نعمت میں گرفتار ہونے کی مذمت میں
- دفتر 1 مکتوب 207: اس بیان میں کہ جسموں کے قرب کو دلوں کے قرب میں عظیم تاثیر ہے اور اس بیان میں کہ وجد و حال کو جب تک شرع شریف کے ترازو میں نہ تول لیں نیم جتیل سے بھی نہیں خریدتے
- دفتر 1 مکتوب 208: اللہ تعالیٰ ان کو محبین کے سروں پر قائم رکھے۔ ان کے سوال کے جواب میں کہ سالک اس طریق (راستہ) میں کبھی اپنے آپ کو انبیاء علیہم الصلوات و التسلیمات کے مقامات میں پاتا ہے بلکہ بعض اوقات مشاہدہ کرتا ہے کہ ان مقامات سے بھی آگے نکل گیا ہے، اس راز کا کیا مطلب ہے
- دفتر 1 مکتوب 209: رسالہ "مبدا و معاد" کی بعض مشکل عبارتوں کے حل کرنے میں جو انہوں نے دریافت کی تھیں اور دوسری عبارتیں جو اس کی تائید میں لکھی گئی تھیں۔ اور اس خط کے جواب میں جو اس راہ (سلوک) کی بعض ضروری باتوں پر مشتمل ہے
- دفتر 1 مکتوب 210: نفحات کی عبارت کے حل کرنے اور بعض ضروری نصیحتوں کے ذکر میں جن کو انہوں نے دریافت کیا تھا
- دفتر 1 مکتوب 211: اس سوال کے جواب میں جو انہوں نے مولوی علیہ الرحمہ کے مقولے کے بارے میں کیا تھا اور مقامِِ تکمیل و ارشاد کی ضروری شرائط کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 212: سوالات کے جواب میں اور واقعہ کے حل میں
- دفتر 1 مکتوب 213: پند و نصائح اور اہلِ سنت و جماعت کی پیری کی ترغیب میں کہ یہی فرقہ ناجیہ ہے اور علماء سو کی صحبت سے پرہیز کرنے میں جنہوں نے علم کو دنیا کی دولت حاصل کرنے کا ذریعہ بنایا ہے
- دفتر 1 مکتوب 214: اس بیان میں کہ دنیا آخرت کی کھیتی ہے اور مشہور سوال کے جواب میں کہ کفار کو کفر موقت کی بنیاد پر دائمی عذاب کیوں ہو گا اور ایک حاجت مند کی سفارش میں
- دفتر 1 مکتوب 215: مکتوب شریف جو عمدہ انشا پردازی اور استعدادِ فطری کی خوبی سے بڑی نیاز مندی کے ساتھ ان بے سر و سامان فقراء کی طرف ارسال کیا تھا، موصول ہوا۔ حق سبحانہٗ و تعالیٰ آپ کو اپنے حبیب علیہ و علی آلہ الصلوات و التسلیمات کے طفیل بہترین جزا عطا فرمائے
- دفتر 1 مکتوب 216: اس راز کے بیان میں کہ بعض اولیا سے ظہورِ خوارق کثرت سے ہوا ہے اور بعض سے بہت کم اور مقامِ تکمیل و ارشاد کی کاملیت کا بیان اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 217: اس بیان میں کہ نسبتِ باطن جس قدر جہالت اور حیرت کی طرف لے جائے اسی قدر بہتر ہے، اور اس بیان میں کہ اس کا کیا سبب ہے کہ اولیاء اللہ کے بعض کشف غلط ہوتے ہیں، اور ان کے خلاف ظاہر ہوتا ہے، اور قضائے معلق (مشروط) و قضائے مبرم (غیر مشروط) کے درمیان فرق اور ان میں سے ہر ایک کے حکم میں، اور اس بیان میں کہ جو کچھ قطعی طور پر اور اعتماد کے لائق ہے وہ صرف کتاب و سنت ہے، اور اس بیان میں کہ بعض مخلصوں کو طریقہ سکھانے کی اجازت دینا (ان کے) کمال و تکمیل کی علامت نہیں ہے، اور ان سے متعلق امور میں
- دفتر 1 مکتوب 218: پیرِ طریقت کے آداب کی رعایت کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 219: اس بیان میں کہ آدمی اپنی نا دانی کی وجہ سے اپنے ظاہری مرض کے ازالے کی فکر میں رہتا ہے اور اپنے باطنی مرض جس سے دل کی گرفتاری مراد ہے غافل ہے اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 220: صوفیوں کی بعض غلطیوں اور ان غلطیوں کے منشا کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 221: طریقۂ عالیہ نقشبندیہ کے خصائص و کمالات کے بیان میں یعنی اس طریقے کی افضلیت اور دوسروں کی انتہا اس کی ابتدا میں درج ہونے اور اس طریق کی انتہا کے بیان میں اور سفر در وطن، خلوت در انجمن اور سلوک پر جذبے کے مقدم ہونے اور عالمِ امر سے سیر کی ابتدا ہونے کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 222: احوال کی خرابی کے بیان میں اور دیدِ قصور (اپنے قصور کو دیکھنا) اور اپنی حسنات کو متہم سمجھنا، ولایت کے کمالات کے ساتھ اس دیدِ قصور کا جمع ہونا ہے بلکہ یہ مشاہدہ ان کمالات ہی کا اثر ہے اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 223: احوال و واقعات کو اپنے شیخ بزرگوار کی خدمت میں اظہار کی ترغیب کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 224: آداب کی رعایت کے بیان میں اور آزار کے گمان کو دُور کرنے میں کہ جس کا وہم ظاہر کیا تھا اور احتیاط کا امر کرنے میں اور تعلیمِ طریقت کی تاکید کے بارے میں، اور فقر و تنگ دستی کی سختی و نا مرادی کو برداشت کرنے میں اور بعض نصائح و تنبیہات کے بیان میں جو ملا یار محمد قدیم کے مکتوب کی پشت پر لکھی تھیں
- دفتر 1 مکتوب 225: اس بیان میں کہ اس طریقۂ عالیہ کی ابتدا میں وہ احوال میسر ہو جاتے ہیں جو دوسرے (طریقے والوں) کو نہایت (آخر) میں حاصل ہوتے ہیں لیکن ’’اندراجِ نہایت در بدایت‘‘ کے طریق پر جو کہ اس طریقۂ عالیہ کے لوازمات میں سے ہے۔ ابتدا میں ایسے احوال ظاہر ہونے سے یہ لازم نہیں آتا کہ اس صاحبِ احوال کو کامل اور مکمل قرار دے دیا جائے اور طریقے سکھانے کی تعلیم کی اجازت دے دی جائے، اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 226: اس بیان میں کہ زندگی کی فرصت (مہلت) بہت کم ہے اور ہمیشہ کا عذاب اس پر مترتب ہے اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 227: بعض پند و نصائح کے بیان میں جو کہ شیخی اور تکمیل کے مقام سے تعلق رکھتے ہیں
- دفتر 1 مکتوب 228: بعض نصیحتوں کے بیان میں جو کہ مقامِ تکمیل اور تعلیم طریقت سے متعلق ہیں اور اس کے مناسب بیان میں۔ سیادت پناہ بھائی کا گرامی نامہ موصول ہو کر فرحت کا باعث ہوا۔ اے بھائی! آپ سے کئی دفعہ کہا گیا ہے کہ اس طریق کا دار و مدار دو اصلوں پر ہے
- دفتر 1 مکتوب 229: اس بیان میں کہ ہمارا طریقہ بالکل وہی ہے جو حضرت ایشاں (خواجہ باقی باللہ رحمۃ اللہ علیہ) کا ہے اور ہماری نسبت بھی بالکل وہی ہے، لیکن صناعت کا کامل ہونا اور نسبت کا تمام ہونا مختلف افکار کی آمیزش اور آرا کے پے درپے آنے پر موقوف ہے
- دفتر 1 مکتوب 230: بلند ہمتی کے بارے میں اور جو کچھ حاصل ہو جائے اس پر اکتفا نہ کرنا بلکہ جو کچھ مشہود و معلوم ہو جائے اس کی نفی کرنا اور اس معبودِ بے چون و بے چگون کا اثبات کرنا ہے جو دید و دانش سے ما وراء ہے
- دفتر 1 مکتوب 231: ان سوالات کے جواب میں جو آپ سے کئے گئے تھے اور دریافت کیا تھا کہ حصول اور وصول کے درمیان کیا فرق ہے؟ اور وہ اسماء جو انبیا علیہم الصلوات و التسلیمات کے تعینات کے مبادی ہیں وہ اولیاء کے تعینات کے مبادی ہیں یا نہیں
- دفتر 1 مکتوب 232: کمینی دنیا کی حقیقت اور اس کی ردّی زیبائش کی برائی میں اور اس کمینی دنیا کی محبت کے دُور کرنے کے علاج میں اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 234: اس بیان میں کہ واجب الوجود تعالیٰ کی حقیقت ”وجودِ محض“ ہے، جو ہر خیر و کمال کا منشا ہے اور ممکنات کے حقائق عدمات ہیں جو ہر شر و فساد کے مبادی ہیں، اور "مَنْ عَرَفَ نَفْسَہٗ فَقَدْ عَرَفَ رَبَّہٗ" کے معنی اور تجلیٔ ذاتی کے بیان میں جو تمام نسبتوں اور اعتبارات سے بڑھ چڑھ کر ہے
- دفتر 1 مکتوب 235: اس بیان میں کہ اس گروہ (اہل اللہ) کی محبت دنیا و آخرت کی سعادتوں کا سرمایہ ہے اور احکامِ شرعیہ کے بجا لانے اور باطنی جمعیت (اطمینان) حاصل کرنے کی توفیق اس محبت کے ثمرات ہیں اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 236: بعض اسرار کے بیان میں صادر فرمایا
- دفتر 1 مکتوب 237: سنتِ سنیہ علیٰ صاجہا الصلوۃ و السلام و التحیۃ کی متابعت کی ترغیب میں اور طریقۂ عالیہ نقشبندیہ قدس اللہ تعالیٰ اسرارہم کی تعریف میں صادر فرمایا
- دفتر 1 مکتوب 238: اس بیان میں کہ (دینی) بھائیوں کے اضافہ ہونے میں بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اور اس امر کی تنبیہ میں کہ ایسا نہ ہو مریدوں کے احوال و معارف پیروں کے توقف اور عُجب کا باعث بن جائیں، اور اس بیان میں کہ مریدوں کے احوال کو (پیروں کے لئے) شرم کا باعث ہونا چاہئیں تاکہ وہ (مریدوں کو) ترقیات پر ترغیب دیں
- دفتر 1 مکتوب 239: بعض سوالات کے جواب میں
- دفتر 1 مکتوب 240: س راہِ (سلوک) کی بے نہایتی اور کلمہ طیبہ لَآ إِلٰہَ إِلَّا اللہُ کے بعض فوائد کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 241: بعض دوستوں کی ترقی کے بیان میں صادر فرمایا
- دفتر 1 مکتوب 242: بعض سوالات کے جواب میں صادر فرمایا
- دفتر 1 مکتوب 243: طریقۂ عالیہ نقشبندیہ قدس اللہ تعالیٰ اسرارہم کی ترغیب میں صادر فرمایا
- دفتر 1 مکتوب 244: خط کے جواب میں جس میں انہوں نے اپنے احوال کی خرابی بیان کی تھی
- دفتر 1 مکتوب 245: سوالات کے جواب میں تحریر فرمایا
- دفتر 1 مکتوب 246: اس مقام کے حاصل ہونے کے بارے میں جو کمال و تکمیل کے مراتب میں متوقع اور مترصد (امید وار) اور اس بے توفیقی کی وجہ کے بیان میں جو بعض اوقات طاری ہو جاتی ہے
- دفتر 1 مکتوب 247: یا۔ اس بیان میں کہ حق تعالیٰ و تقدس کے وجودِ مقدس پر اس کا اپنا وجودِ حق جل سلطانہٗ ہی دلیل ہے نہ کہ اس کے علاوہ، اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 248: اس بیان میں کہ انبیاء علیہم و التسلیمات کی مکمل تابع داری کرنے والوں کو ان کے تمام کمالات سے بطریقِ تابع داری کچھ نہ کچھ حصہ ملتا ہے، اور اس بیان میں کہ کوئی ولی کسی نبی کے مرتبے پر نہیں پہنچ سکتا، اور اس بات کی تحقیق میں کہ آں سرور علیہ الصلوۃ و السلام کے لئے جو تجلئ ذاتی مخصوص ہے اس کے کیا معنی ہیں اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 249: حضرت سید الاولین و الآخرین کی متابعت کے فضائل اور اس پر مترتبہ کمالات اور اس کے ساتھ مخصوص مراتب کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 250: بعض سوالات کے حل میں صادر فرمایا
- دفتر 1 مکتوب 251: خلفائے راشدین کے فضائل اور حضرات شیخین رضی اللہ عنھما کی افضلیت، اور حضرت امیر (علی رضی اللہ عنہ) کے بعض خصائص، اور اصحاب کرام علیہم الرضوان کی تعظیم و توقیر اور ان کے درمیان اور ان کے درمیانی جھگڑوں اور لڑائیوں کے بارے میں صحیح موقف اور اس کے متعلق بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 252: بعض سوالات کے جواب میں اور اس کے مناسب بیان ہیں
- دفتر 1 مکتوب 253: ان کے سوالات کے جواب میں اور اس راہ کی بے نہایتی اور رمز و اجمال کے طور پر بعض مقامات و منازل کی تفصیل کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 254: بعض سوالات کے جواب میں جو انہوں نے دریافت کئے تھے
- دفتر 1 مکتوب 255: روشن سنت کے زندہ کرنے اور نا پسندیدہ بدعت کے دُور کرنے کی ترغیب میں
- دفتر 1 مکتوب 256: ان سوالوں کے جواب میں جو (انہوں نے) دریافت کئے تھے کہ قطب و قطب الاقطاب اور غوث و خلیفہ کے کیا معنی ہیں؟ اور دریافت کیا تھا کہ اس حدیث "لَوِ اتُّزِنَ إِیْمَانُ أَبِيْ بَکْرٍ…الخ" کی کیا تحقیق ہے؟ اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 257: اختصار کے طور پر طریقہ کے بیان میں صادر فرمایا
- دفتر 1 مکتوب 258: حق تعالیٰ کی اقربیت کے بیان میں صادر فرمایا
- دفتر 1 مکتوب 259: جو جامع علومِ عقلیہ و نقلیہ اور صاحب نسبتِ عالیہ ہیں۔ رسولوں کے بھیجنے کے فوائد اور واجب الوجود تعالیٰ و تقدس کی معرفت میں عقل کا استقلال نہ ہونے اور شاہقِ جبل اور پیغمبروں کے زمانۂ فترت کے مشرکوں اور دار الحرب کے مشرکوں کے اطفال کے بارے میں حکمِ خاص فرمایا، اور ہندوستان کی اممِ سابقہ میں انبیاء علیہم السلام کے مبعوث ہونے میں اور ان کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 260: ہر قسم کی ولایت پر نبوت کی افضلیت ہونے پر مشتمل ہے
- دفتر 1 مکتوب 261: نماز کے فضائل اور اس کے مخصوص کمالات کے بیان میں جو معارفِ بلند اور حقائق ارجمند کے ضمن میں ہیں صادر فرمایا
- دفتر 1 مکتوب 262: اس بیان میں کہ ہمارا تعلق حُبی ہے اور ہماری نسبت انعکاسی، جو قُرب و بُعد میں کچھ فرق نہیں رکھتی، اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 263: ان معارف کے بیان میں جو کعبۂ ربّانی سے تعلق رکھتے ہیں اور نماز کے فضائل اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 264: اس بیان میں اپنے معاملے کو حیرت اور جہالت پر محمول کرنا چاہیے، اور احوال و کشوف پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے اور اس کے ضمن میں اس واقعہ کا ذکر اور تعبیر فرمائی جس کا اظہار اس علاقے کے بعض مشائخ میں سے کسی نے کیا تھا
- دفتر 1 مکتوب 265: اس میں کہ عزلت اختیار کرنے میں مسلمانوں کے حقوق ضائع نہ ہونے چاہئیں، حقوق اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 266: بعض عقائدِ کلامیہ کے بیان میں جو اہلِ سنت و جماعت شَکَرَ اللہُ تَعَالٰی سَعْیَہُمْ کی آراء کے موافق ہیں
- دفتر 1 مکتوب 267: اس بیان میں کہ وہ اسرار و دقائق جن سے حضرت ایشاں (حضرت مجدد رحمۃ اللہ علیہ) ممتاز ہوئے ہیں ان میں سے تھوڑا سا بھی ظاہر نہیں کیا جا سکتا بلکہ رمز و اشارے کے ساتھ بھی ان کے بارے میں گفتگو نہیں کی جا سکتی۔ وہ اسرار ’’مشکوٰۃِ نبوت‘‘ سے مقتبس ہیں اور ملائکۂ علیین بھی اس دولت میں شریک ہیں، اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 268: اس بیان میں کہ انبیاء علیہم الصلوات و التسلیمات کی وراثت کا علم کون سا ہے؟ اور وہ حدیث "عُلَمَآءُ أُمَّتِیْ کَأَنْبِیَآءِ بَنِیْ إِسْرَائِیْلَ" سے کون سے علماء مراد ہیں؟ اور اس بیان میں کہ ’’علمِ اسرار‘‘ جو انبیاء علیہم الصلوات و التسلیمات کی وراثت سے باقی رہ گیا ہے، وہ علمِ توحید وجودی کے ان اسرار کے علاوہ ہے جن کے بارے میں اولیائے امت نے کلام کیا ہے، اور احاطہ و سریان اور قرب و معیت اور ان کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 269: دین کے دشمنوں کی اہانت کرنے اور ان بے وقوفوں اور بد بختوں کے جھوٹے خداؤں کی توہین و تخریب پر ترغیب دینے اور اس عظیم القدر کام کی تمنا ظاہر کرنے میں اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 270: اس بیان میں کہ بعض صحبتیں گوشہ نشینی پر ترجیح رکھتی ہیں
- دفتر 1 مکتوب 271: ایک واقعہ کے استفسار کے حل میں جو انہوں نے دیکھا تھا
- دفتر 1 مکتوب 272: ایمان بالغیب اور ایمانِ شہودی کے بیان میں اور ان میں سے ہر ایک کے اصحاب کے بیان میں جو ایمان بالغیب کو ایمانِ شہادت پر فضیلت دیتے ہیں، اور توحیدِ شہودی و توحیدِ وجودی کے بیان میں، اور اس بیان میں کہ ”فنا“ کے حاصل ہونے میں توحیدِ شہودی در کار ہے، توحیدِ وجودی در کار نہیں، اور اس بیان میں کہ اول شخص جس نے توحیدِ وجودی کا اظہار کیا اور اس کو صراحت سے بیان کیا وہ "صاحبِ فتوحاتِ مکیہ" ہیں، اگرچہ گزشتہ مشائخ کی عبارات بھی توحید و اتحاد کی خبر دیتی ہیں لیکن وہ توحیدِ شہودی پر محمول ہیں، اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 273: اس بیان میں کہ سالک کو چاہیے کہ اپنے شیخ کے طریقے کو لازم جانے اور دوسرے مشائخ کے طریقے کی طرف التفات نہ کرے اور اگر واقعات اس کے خلاف ظاہر ہوں تو ان کا کچھ اعتبار نہ کرے کیونکہ شیطان زبر دست دشمن ہے اور اس کے مکر و فریب سے غافل نہیں ہونا چاہیے اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 274: بلند ہمتی کی ترغیب میں اور سفلی مشاہدات جو کثرت کے آئینوں سے تعلق رکھتے ہیں ان کی طرف التفات نہ کرنے اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 275: ایک سوال کے جواب میں جو انہوں نے اپنی قبولیت کے بارے میں کیا تھا، اور اپنے دوستوں میں سے ایک دوست کے احوال میں تحریر کیا تھا اور علوم شرعیہ کی تعلیم اور احکام فقہیہ کی نشر و اشاعت کی ترغیب دینے اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 276: قرآن کریم کی آیات محکمات و متشابہات کا بیان اور علمائے راسخین اور ان کے کمالات اور ان کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 277: علم الیقین، عین الیقین اور حق الیقین کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 278: اس بیان میں کہ ہر شخص اپنے عقائد کو درست کرنے اور شریعتِ غرا کے تقاضوں کے مطابق عمل کرنے کے بعد اپنے قلب کو ما سوائے جل و علا سے سلامت رکھے جس کو نسیانِ ما سوا کہتے ہیں، اور طریقۂ عالیہ نقشبندیہ کی تعریف اور مردوں کی امداد و اعانت کی ترغیب میں اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 279: ان کے اس احسان کے شکریہ کی ادائیگی میں کہ انہوں نے طریقۂ عالیہ نقشبندیہ کی طرف رہنمائی فرمائی اور حضرت ایشاں (خواجہ باقی باللّٰہ) قدس سرہ الاقدس کی خدمت و صحبت کی ترغیب دی اور اس کے ضمن میں خداوند جل سلطانہٗ کی ان نعمتوں کا اظہار کیا جو ان کے توسط سے حاصل ہوئی تھیں
- دفتر 1 مکتوب 280: اس بیان میں کہ اس جماعت کی محبت سعادتوں کا سرمایہ ہے اور جس کو اس نعمت سے مشرف فرماتے ہیں اور استقامت بخشتے ہیں اس کو سب کچھ دے دیتے ہیں
- دفتر 1 مکتوب 281: سلسلۂ عالیہ نقشبندیہ کی نسبت حاصل کرنے کی نعمت کے شکریہ میں، اور یہ کہ اس طریق میں تبعیت اور وراثت کے طریقے پر کمالاتِ نبوت کی طرف راستہ کھول دیتے ہیں اور جو شخص اس طریقے میں اپنے خوابوں اور واقعات پر اعتماد کرے اور نئے نئے امور پیدا کرے اور اس کے آدابِ طریقت کی رعایت نہ کرے وہ زیاں کار اور نا امید رہتا ہے اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 282: حضرت الیاس اور حضرت خضر علی نبینا و علیہما الصلوۃ و السلام کی ملاقات اور ان کے کچھ احوال کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 283: اس بیان میں کہ شبِ معراج میں حضرت رسالت خاتمیت علیہ و علی آلہ الصلوات و التسلیمات کی رؤیت (عالم) دنیا میں واقع نہیں ہوئی بلکہ وہ ( عالم) آخرت میں واقع ہوئی ہے
- دفتر 1 مکتوب 284: اس بیان میں کہ احوال و مواجید عالمِ امر کا حصہ ہیں اور ان کے احوال کا علم، عالمِ خلق کے احوال سے متعلق ہے۔ یہ معرفت (حضرت مجدد رحمۃ اللہ علیہ کی) سابقہ معرفت سے متعلق ہے۔ حقیقتِ معاملہ وہی ہے جو حضرت مخدوم زادہ کلاں (خواجہ محمد صادق )علیہ الرحمہ کے مکتوب 260 میں طریقت کے بیان میں تحریر ہوا
- دفتر 1 مکتوب 285: سماع اور وجد و رقص کے احکام، بعض ان معارف کے بیان میں جو روح سے تعلق رکھتے ہیں
- دفتر 1 مکتوب 286: صحیح اعتقاد کے بارے میں جو اہلِ سنت و جماعت کی صائب رائے کے موافق کتاب و سنت سے ماخوذ ہے، اور اس جماعت کے رد میں جس نے اہلِ سنت و جماعت کے معتقدات کے خلاف سمجھا ہے یا اہلِ حق کے خلاف کشف سے معلوم کیا ہے
- دفتر 1 مکتوب 287: ا۔ جذبہ و سلوک اور ان معارف کے بیان میں جو ان دونوں مقاموں کے مناسب ہیں
- دفتر 1 مکتوب 288: عاشوراء شب قدر اور شب برات وغیرہ میں نوافل (نماز) کو با جماعت ادا کرنے سے منع کرنے اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 289: قضا و قدر کے اسرار اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 290: اس طریقے کے بیان میں کہ حضرت حق سبحانہٗ و تعالیٰ نے حضرت مجدد کو ابتدائے حال ہی میں اس کے ساتھ مخصوص فرما دیا تھا
- دفتر 1 مکتوب 291: توحید وجودی و شہودی کے مراتب اور ان کے متعلقہ معارف کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 292: مریدوں کے لئے ضروری آداب کے بیان میں اور ان کے بعض شبہات دُور کرنے اور اس کے مناسب بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 293: ان کے سوالات کے جواب میں جو کہ انہوں نے دریافت کئے تھے
- دفتر 1 مکتوب 294: ان معارف کے بیان میں جو واجب الوجود تعالیٰ و تقدس کی صفات ثمانیہ (آٹھ صفات) کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں، اور انبیاء علیہم الصلوات و التسلیمات کے مبادی تعینات اور تمام مخلوقات کے مبادی تعینات کی تحقیق ہیں اور اس بیان میں کہ جزئیات اپنے کلی کے ساتھ ملے ہوئے ہوتے ہیں اور ایک کلی کے جزئیات اس سے منتقل ہو کر دوسری کلی کے ساتھ ملنے کے عدمِ جواز میں۔ اور انبیا و اولیا علیہم الصلوات و التسلیمات کی تجلی اور شہود کے فرق کے بیان میں، نیز انبیاء علیہم الصلوات والتسلیمات کے توسط کے باوجود ان کے کامل تابعداروں کیلئے وصلِ عریاں کے حصول کے بیان میں اور مشائخ قدس اللّٰہ تعالیٰ اسرارہم کی عبارات میں جو محو و اضمحلال کے الفاظ ہیں، اس کی تحقیق کے بارے میں اور اس کے مناسب بیان میں۔
- دفتر 1 مکتوب 295: نظر بر قدم، ہوش در دم، سفر در وطن اور خلوت در انجمن کے بیان میں جو کہ مشائخِ طریقۂ عالیہ نقشبندیہ قدس اللّٰہ تعالیٰ اسرارہم کے مقررہ اصول ہیں۔
- دفتر 1 مکتوب 296: حق جل و علا کی صفات کے بسیط ہونے اور اشیا کے ساتھ کثرت تعلق کی نفی کرنے کے بیان میں
- دفتر 1 مکتوب 297: حق سبحانہٗ و تعالیٰ کے احاطہ و سریان کی تحقیق میں اور مثالوں کے ساتھ اس کی وضاحت اور وجوبی و امکانی مراتب کے تحفظ کی رعایت میں
- دفتر 1 مکتوب 300: دقیق اسرار اور نادر معارف کو رمز و اشارہ کی زبان میں اور مقامِ قاب قوسین او ادنیٰ کو بھی (اشارہ کے طور پر) بیان کیا گیا ہے۔
- دفتر 1 مکتوب 301: قربِ نبوت اور قربِ ولایت اور ان راہوں کے بیان میں جو قربِ نبوّت تک پہنچانے والی ہیں اور اس کے مناسب بیان میں۔
- دفتر 1 مکتوب 302: اس بیان میں کہ ولایت کی تین قسمیں ہیں: (1) ولایتِ اولیاء (2) ولایتِ انبیاء علیہم الصلوات والتسلیمات (3) اور ولایتِ ملاءِ اعلیٰ علی نبینا و علیہم الصلوات والتحیات، اور ان کے درمیان فرق کے بیان میں، اور اس بیان میں کہ نبوت ولایت سے افضل ہے، نیز ان بعض خاص معارف کے بیان میں جن کا تعلق نبوت سے ہے اور اس کے مناسب بیان میں۔
- دفتر 1 مکتوب 298: اشاراتِ خفیہ اور عباراتِ لطیفہ کے طریق پر نہایتِ کار تک پہنچنے کے بیان میں اور اس معمّا کے راز میں جس کی مخدوم زادۂ کلاں (خواجہ محمد صادق) علیہ الرحمہ و الرضوان کے علاوہ دوستوں میں سے کسی کو اس کی اطلاع نہیں ہوئی۔
- دفتر 1 مکتوب 303: کلماتِ اذان کے معانی کے بیان میں صادر فرمایا۔
- دفتر 1 مکتوب 304: ان اعمالِ صالحہ کے بیان میں جن پر حق تعالیٰ و تقدس نے اکثر آیاتِ قرآنی میں دخولِ بہشت کا وعدہ وابستہ فرمایا ہے۔ نیز شکر ادا کرنے اور نماز کے بعض معانی و اسرار کے بیان میں۔
- دفتر 1 مکتوب 305: نماز کے اسرار کے بیان میں، اور مبتدی اور عامی کی نماز اور منتہی کی نماز کے درمیان فرق اور اس کے مناسب بیان میں۔
- دفتر 1 مکتوب نمبر 306: حقائق آگاہ، معارف دستگاہ مخدوم زادۂ کلاں خواجہ محمد صادق علیہ الرحمۃ والغفران اور دونوں چھوٹے مخدوم زادوں مرحوم و مغفور محمد فرخ و محمد عیسی رحمۃ اللّٰہ تعالیٰ علیہم کے بعض مناقب و کمالات میں، اور اس مکتوب کے آخر میں اربابِ ولایت کی فنا کا بیان ہے، اور اس بیان میں کہ فنا قربِ نبوت میں کچھ درکار نہیں اور اس کے مناسب بیان میں۔
- دفتر 1مکتوب نمبر 307: کلمۂ طیبہ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ کے معنی اور اس کے مناسب بیان میں۔
- دفتر1 مکتوب نمبر 308: حدیثِ نبوی علی صاحبہا الصلوٰۃ والسلام کَلِمَتَانِ خَفِیْفَتَانِ عَلَی اللِّسَانِ ثَقِیْلَتَانِ فِی الْمِیْزَانِ حَبِیْبَتَانِ اِلَی الرَّحْمٰنِ "سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَاَنَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ" کے معنی کے بیان میں۔
- دفتر 1 مکتوب 299: مصیبت پر صبر و استقامت اور قضا پر صبر و رضا کی تلقین کرنے اور مرضِ طاعون میں موت کی فضیلت میں اور اس بیان میں کہ طاعون کی زمین سے بھاگنا گناہِ کبیرہ ہے جیسا کہ کفار سے جنگ کے دن بھاگنا گناہِ کبیرہ ہے
- مدفتر 1 کتوب نمبر 309: دن رات کے محاسبہ کے بارے میں جیسا کہ حدیث شریف میں وارد ہے: حَاسِبُوْا قَبْلَ اَنْ تُحَاسَبُوْا (اپنا محاسبہ کرو قبل اس کے کہ تمہارا محاسبہ ہو)۔
- دفتر 1 مکتوب نمبر 310: انسان کی جامعیت اور بعض ان پوشیدہ اسرار کے بارے میں جو اس مقام سے تعلق رکھتے ہیں اور اس کے مناسب بیان میں۔
- دفتر 1 مکتوب نمبر 311: رموز و اشارہ کے طور پر دقیق اسرار اور نادر حقائق کے بیان میں۔
- دفتر 1 مکتوب نمبر 312: ان سوالات کے جواب میں جو اشارۂ سبابہ کی تحقیق میں دریافت کئے تھے اور اس بارے میں علمائے حنفیہ کا مختار مذہب کیا ہے؟
- دفتر 1 مکتوب نمبر 313: خواجہ محمد ہاشم کے سوالات کے جواب میں