دفتر 1 مکتوب 93: اس بیان میں کہ تمام اوقات اللہ جل شانہٗ کے ذکر میں مشغول رہنا چاہیے پانچوں وقت کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کرنے اور سنن مؤکدہ بجا لانے کے بعد اپنے تمام اوقات کو اللہ تعالیٰ جل سلطانہٗ کے ذکر میں مصروف رکھنا چاہیے اور اس کے سوا کسی چیز میں مشغول نہیں ہونا چاہیے خواہ وہ کھانے اور سونے کے اوقات ہوں یا آنے جانے کے اوقات (پس کسی وقت میں بھی ذکر سے غافل نہ ہونا چاہیے)

مکتوب 93

سکندر خاں لودی؂1 کی طرف صادر فرمایا۔ اس بیان میں کہ تمام اوقات اللہ جل شانہٗ کے ذکر میں مشغول رہنا چاہیے پانچوں وقت کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کرنے اور سنن مؤکدہ بجا لانے کے بعد اپنے تمام اوقات کو اللہ تعالیٰ جل سلطانہٗ کے ذکر میں مصروف رکھنا چاہیے اور اس کے سوا کسی چیز میں مشغول نہیں ہونا چاہیے خواہ وہ کھانے اور سونے کے اوقات ہوں یا آنے جانے کے اوقات (پس کسی وقت میں بھی ذکر سے غافل نہ ہونا چاہیے)

ذکر کا طریقہ آپ کو سکھایا ہوا ہے اسی طریقے پر عمل کرتے رہیں۔ اگر جمعیت اور ذکر میں خلل پائیں تو پہلے خلل کا سبب معلوم کرنا چاہیے پھر اس کے بعد کوتاہی کا تدارک کرنا چاہیے اور نہایت عاجزی و آہ و زاری سے حق سبحانہ و تعالیٰ کی بار گاہ کی طرف متوجہ ہو کر اس ظلمت کے دور ہونے کی دعا مانگنی چاہیے اور جس شیخ (پیر و مرشد) سے ذکر حاصل کیا ہے اس کو وسیلہ بنانا چاہیے۔ وَ اللّٰہُ سُبْحَانَہٗ الْمُیِسِّرُ کُلَّ عَسِیْرٍ (حق سبحانہٗ و تعالیٰ ہر تنگی و مشکل کو آسان کرنے والا ہے) و السلام۔

؂1 سکندر خان لودی کے نام صرف دو مکتوب ہیں یعنی دفتر اول مکتوب 82 اور 93۔ مزید حالات معلوم نہ ہو سکے۔