دفتر 1 مکتوب 19: بعض حاجت مندوں کی سفارش کے سلسلے میں

مکتوب 19

بعض حاجت مندوں کی سفارش کے سلسلے میں اپنے پیر و مرشد بزرگوار کی خدمت میں ارسال کیا۔

حقیر ترین خادم کی گزارش ہے کہ لشکر سے ایک شخص نے آ کر بیان کیا کہ گزشتہ فصل خریف کے متعلق دہلی اور سرہند کے وظیفہ دار فقرا کا روپیہ حضور کی بلند بارگاہ کے ملازموں کے حوالے کیا گیا ہے تاکہ صحیح تحقیق کے بعد حق داروں کو پہنچا دیں، اس بنا پر گستاخی کی گئی ہے کہ ہزار تنکہ فصلانہ؂1 شیخ ابو الحسن حافظ و عالم کے نام، اور ہزار تنکہ فصلانہ شیخ شاہ محمد حافظ کے نام نواب شیخ کی سرکار سے مقرر ہے۔ دونوں مذکورہ بالا شخص زندہ و موجود ہیں اور اس میں کسی قسم کا شبہ نہیں ہے، اور ان دونوں نے اپنے کسی معتبر آدمی کو بھیجا ہے۔ اگر مذکورہ بالا خبر سچی ہے تو ان دونوں مذکورہ اشخاص کا روپیہ حاملِ عریضہ ہذا کو عنایت فرما دیں، یہ دونوں شخص سر ہند میں موجود ہیں۔

؂1 تنکہ بالفتح و کاف عربی بمعنی سکہ رائج خواہ سونے کا ہو یا چاندی کا یا تانبے وغیرہ کا۔