دفتر 1 مکتوب 20: یہ مکتوب بھی بعض حاجت مندوں کی سفارش کے سلسلے میں

مکتوب 20

یہ مکتوب بھی بعض حاجت مندوں کی سفارش کے سلسلے میں اپنے پیر و مرشد بزرگوار کی خدمت میں ارسال کیا۔

کمترین خادم کی عرض ہے کہ حبیب اللہ سرہندی کی والدہ اور اس کی بیوی اور دوسرے بزرگوں کے وظائف کے بارے میں جو مکرر عریضے اس ضمن میں لکھے ہوئے ہیں حضور کی بلند بارگاہ کے خادموں کو تکلیف دیتا ہے۔ اگر مذکورہ بالا اشخاص کے وظائف کی رقم دہلی میں لے آئے ہوں تو حضور والا مولانا علی کو حکم فرما دیں کہ ان مذکورہ اشخاص کی تسلی کر دیں۔ بعض اشخاص اپنے وکیل (نمائندہ) کے ذریعے سے اور بعض بذاتِ خود حاضر ہوئے ہیں، اور اگر روپے (رقم) نہ لائے گئے ہوں تو مذکورہ بالا اشخاص زندہ و موجود ہیں، پروانوں (حکم ناموں) کے صحیح کرنے کے لیے درخواست کرتے ہیں، مزید عرض کرنا گستاخی ہے۔