مکتوب 134
یہ مکتوب بھی ملا محمد صدیق بدخشی کی طرف صادر فرمایا۔ تسویف کہنے سے منع کرنے کے بیان میں۔
حضرت حق سبحانہٗ و تعالیٰ بحرمت سید المرسلین علیہ و علیہم و علیٰ آلہ الصلوات و التسلیمات آپ کو قرب کے درجات میں بے اندازہ عروج عطا فرمائے۔ اے محبت کے نشان والے! اَلوَقْتُ سَیفٌ قَاطِعٌ (وقت زندگی کو کاٹنے والی تلوار ہے) (صوفیا کا مقولہ ہے) معلوم نہیں کہ کل تک مہلت دیں یا نہ دیں۔ اہم اور ضروری کام کو آج ہی کر لینا چاہیے اور غیر ضروری کاموں کو کل پر مؤخر کر دینا چاہیے۔ عقل کا یہی تقاضہ ہے عقلِ معاش (دنیاوی) کا نہیں بلکہ عقلِ معاد کا بھی یہی حکم ہے اس سے زیادہ کیا لکھوں۔ و السلام