دفتر 1 مکتوب 49: ظاہر کو احکام شرعیہ کے ساتھ آراستہ کرنے اور باطن کو ما سوائے حق سبحانہٗ و تعالیٰ کی گرفتاری سے آزاد کرنے کی ترغیب میں

مکتوب 49

یہ بھی سرداری کی پناہ والے شیخ فرید کی طرف صادر ہوا۔ جو کہ ان دونوں دولتوں کے جمع کرنے یعنی ظاہر کو احکام شرعیہ کے ساتھ آراستہ کرنے اور باطن کو ما سوائے حق سبحانہٗ و تعالیٰ کی گرفتاری سے آزاد کرنے کی ترغیب میں ہے۔

حق سبحانہٗ و تعالیٰ آپ کو ظاہری دولت اور باطنی سعادت سے سر فرازی حاصل کرنے والا بنائے۔ حقیقت میں ظاہری دولت یہ ہے کہ انسان اپنے ظاہر کو حضرت محمد مصطفٰے صلی اللہ علیہ و سلم کی شریعت کے احکام کے ساتھ آراستہ کرے اور باطنی سعادت یہ ہے کہ بندہ اپنے باطن کو ما سوائے حق سبحانہٗ و تعالیٰ کی گرفتاری سے آزاد کرے۔ دیکھئے کس صاحب نصیب کو ان دونوں بزرگیوں سے مشرف کرتے ہیں؎

کار این ست و غیر ازیں ہمہ ہیچ

ترجمہ:

ہے یہی مقصود اصلی اور سب کچھ ہیچ ہے

زیادہ لکھنا آپ کو تکلیف دینا ہے، والسلام۔