دفتر اول مکتوب 223
خواجہ جمال الدین حسین کولابی1 کی طرف صادر فرمایا۔ احوال و واقعات کو اپنے شیخ بزرگوار کی خدمت میں اظہار کی ترغیب کے بیان میں۔
برادرم خواجہ جمال الدین حسین نے ایک مدت سے اپنے احوال کی کیفیات سے مطلع نہیں کیا۔ کیا آپ نے نہیں سُنا کہ مشائخ کُبرویہ اُس مرید کو جو تین دن تک اپنے احوال و واقعات شیخ کی خدمت میں پیش نہ کرے’’ کفِ پائے‘‘ (پاؤں کا تلوا، یا چپّل) کہتے ہیں۔ خیر جو کچھ ہوا سو ہوا، آئندہ ایسا نہ کریں اور جو کچھ ظاہر ہوتا رہے اس کو لکھتے رہا کریں۔ مکرمی و محترمی بھائی کے مبارک قدموں کی غنیمت سمجھ کر ان کی خدمت و دل جوئی کی کوشش کریں اور ان کی قیمتی صحبت کو بہت عزیز سمجھیں۔
دادیم ترا ز گنجِ مقصود نشان
ترجمہ:
پتا دے دیا گنجِ مقصود کا
و السلام۔
1 خواجہ جمال الدین حسین کے نام چھے مکتوبات ہیں، دو مکتوبات میں نام کے ساتھ کولابی درج ہے، ایک میں بدخشی ہے۔ گمان ہوتا ہے کہ یہ سب ایک ہی صاحب ہیں جو خواجہ حسام الدین کے صاحب زادے ہیں۔