مکتوب 141
ملا محمد قلیج1 کی طرف صادر فرمایا۔ اس بیان میں کہ (سلوک میں) سب سے عمدہ چیز محبت و اخلاص ہے۔
حق سبحانہٗ و تعالیٰ حضرت سید المرسلین علیہ و علیہم و علیٰ آلہ الصلوات و التسلیمات کے طفیل آپ کو زیادہ سے زیادہ ترقیات عطا فرمائے۔ قلبی احوال کے بارے میں آپ نے کبھی کچھ نہیں لکھا کہ کیا صورتِ حال ہے۔ اس بارے میں بھی کچھ نہ کچھ لکھتے رہا کریں کیونکہ یہ غائبانہ توجہ کا سبب ہوتا ہے۔
اس کام (راہِ سلوک) میں سب سے عمدہ کام محبت و اخلاص ہے، اگر اس وقت ترقی معلوم نہیں ہو رہی تو کوئی غم نہیں، جب اخلاص پر استقامت حاصل ہے تو امید ہے کہ برسوں کا کام گھڑیوں میں ہو جائے گا۔ و السلام
1 قلیج خاں کا مختصر تذکرہ دفتر اول مکتوب 24 کے فٹ نوٹ میں ملاحظہ ہو۔