دفتر 1 مکتوب 199: ورد و وظائف جو انھوں نے طلب کئے تھے ان کو قبول فرمانے کے بیان میں

مکتوب 199

ملا محمد امین کابلی؂1 کی طرف صادر فرمایا۔ ورد و وظائف جو انھوں نے طلب کئے تھے ان کو قبول فرمانے کے بیان میں۔

صحیفہ گرامی جو محبت سے لبریز اور اخلاص و مودت پر مشتمل تھا، موصول ہو کر موجبِ فرحت ہوا۔ اللہ تعالیٰ سبحانہٗ آپ کو عافیت سے رکھے۔ (آپ نے) اوراد میں سے کسی ورد کے طلب کا اظہار کیا تھا، اس کے لئے سعادت مند بھائی مولانا محمد صدیق کو بھیجا جاتا ہے تاکہ آپ کو طریقۂ عالیہ کے ذکر میں مشغول کریں، وہ جو کچھ فرمائیں اس کے بجا لانے میں پوری پوری کوشش فرمائیں، امید ہے کہ بہت فائدے حاصل ہوں گے۔ چونکہ (ذکر کا تلقین کرنا) محض لکھنے سے کافی نہ تھا اور اس کا تعلق حضور و صحبت پر منحصر ہے، اس وجہ سے مشار الیہ (مولانا محمد صدیق) کو تکلیف دی گئی ہے۔ والسلام۔

؂1 آپ کے نام دو مکتوب ہیں، دفتر اول مکتوب 166 اور 199۔ آپ کا تذکرہ مکتوب 166 پر ملاحظہ ہو۔