مکتوب 205
خواجہ محمد اشرف کابلی1 کی طرف صادر فرمایا۔ اس بیان میں کہ اصل مقصود صاحب شریعت علیہ و علی آلہ الصلوۃ و السلام و التحیۃ کی متابعت ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو حضرت محمد مصطفےٰ علی صاحبہا الصلوۃ و السلام و التحیۃ کی کامل متابعت سے مشرف فرمائے، کیونکہ اس کی درستی پر دین کے کاموں کا دار و مدار ہے جو صدیقین کی دلی آرزو ہے، اس کے علاوہ جو کچھ ہے سب باطل اوہام اور فاسد خیالات ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہم کو اور آپ کو اس سے نجات بخشے اور سلام ہو اس شخص پر جس نے ہدایت کی پیروی کی اور حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ و سلم کی متابعت کو اپنے اوپر لازم جانا۔
1 آپ کے نام دس مکتوبات ہیں اور آپ کا تذکرہ دفتر اول مکتوب 131 میں ملاحظہ ہو۔