مکتوب 150
خواجہ محمد قاسم1 کی طرف صادر فرمایا۔ اس بیان میں کہ مطلوبیت کے لائق حضرت واجب الوجود تعالیٰ و تقدس کے علاوہ کوئی نہیں ہے۔
برادرم خواجہ محمد قاسم کا محبت نامہ موصول ہو کر خوشی کا باعث ہوا۔ دنیاوی پراگندگی کے حالات و اسباب اور ظاہری احوال کی مختلف کیفیات سے تنگ دل نہیں ہونا چاہیے۔ ان حالات کا کچھ خیال نہ کریں کیونکہ یہ جہاں فنا کے محل میں ہے۔ یہاں حق تعالی سبحانہٗ کی مرضیات کے مطابق (اپنی زندگی) گزر بسر کرنی چاہیے۔ اس کے ضمن میں تنگی ہو یا فراخی مطلوبیت کی شان کے لئے سوائے ذات واجب الوجود جل شانہٗ کے کوئی نہیں۔ خصوصًا آپ جیسے عزیز دوست کے لئے (یہ نصیحت بہت کام کی ہے)۔ اسی طرح اگر آپ کسی خدمت یا کسی کام کا اشارہ فرمائیں تو میں احسان مندی کے ساتھ اس کے لئے کوشش کروں گا۔ و السلام
1 آپ حضرت خواجہ امکنگی کے صاحب زادے ہیں، جیسا کہ دفتر اول کے مکتوب 90 میں گزر چکا۔