صفحہ اول >
عقائد
- اسلامی عقائد
عقائد
فرشتوں اور جنات سے متعلق
اللہ تعالیٰ نے کچھ مخلوق نور سے پیدا کرکے ان کو ہماری نظروں سے چھپا دیاہے ۔ ان کو فرشتے کہتے ہیں ۔ بہت سے کام ان کے حوالے ہیں ۔ وہ کبھی اللہ کے حکم کے خلاف کوئی کام نہیں کرتے ۔ جس کام میں لگا دیا ہے اس میں لگے ہیں ۔ ان میں چار فرشتے بہت مشہور ہیں ، حضرت جبرائیل علیہ السلام ، حضرت میکائیل علیہ السلام ، حضرت اسرافیل علیہ السلام اور حضرت عزرائیل علیہ السلام ۔ اللہ تعالیٰ نے کچھ مخلوق آگ سے بنائی ہے وہ ہم کو دکھائی نہیں دیتی ان کو جن کہتے ہیں ۔ ان میں نیک و بد سب طرح کے ہوتے ہیں ۔ ان کی اولاد بھی ہوتی ہے ۔ ان سب میں زیادہ شریر مشہور شریر ابلیس یعنی شیطان ہے ۔