Aqaid | Tazkia.org

عقائد

قال رسول الله ﷺ انقسمت الیھود إلی إحدی و سبعین شعبةو انقسمت النصاریٰ إلی إثنین و سبعین شعبة و سنقسم أمتی إلی ثلاثة و سبعین شعبة کلھا فی النار الا واحدة۔ قالوا : ما ہی یا رسول اللہ ﷺ قال الذی علیہ أنا و صحابتی ۔
حدیث مشہور صحیح و روی فی اکثر مسانید و السنن کسنن ابوداؤد و النسائی و غیرہم۔

آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ یہود 71فرقوں میں بٹ گئے تھے اور نصاریٰ 72فرقوں میں ۔میری امت عنقریب 73فرقوں میں بٹے گی ۔یہ سب فرقے جہنمی ہوں گے سوائے ایک کے ۔صحابہ کرام  نے پوچھا یہ کونسا فرقہ ہوگا ۔ فرمایا جس پر میں ہوں اور میرے صحابہ  ہیں۔یہ مشہور صحیح حدیث ہے اور اکثر مسانید اور سنن میں روایت کی گئی ہے۔

اس سے پتا چلا کہ صرف وہی لوگ صحیح راستہ پر رہ سکیں گے جو سنت کے اتباع کے ساتھ صحابہ کے طریقے کو ہاتھ سے نہیں جانے دیں گے۔اہل سنت والجماعت ان ہی کا نام ہے جس میں اہل سنت سے مراد متبعین سنت اور و الجماعت سے مراد جماعت صحابہ کے نقش قدم پر چلنے والے ہیں۔معلوم ہوا کہ تینوں قسم کے صحابہ اور صحابیات یعنی امہات المؤمنین ، اہل بیت طہار رضی الله عنہم و عنہن اور عام صحابہ و صحابیات رضی الله عنہم و عنہن کے متبعین تو صحیح طریقے پر ہیں ۔ان میں سے کسی ایک کے طریقے سے محرومی اتنی ہدایت سے محرومی اور کسی ایک کا بھی مخالف مکمل ہدایت سے محرومی کا سبب ہے۔اہل سنت وا لجماعت کے عقیدے کیا ہیں۔یہ آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں ۔ہدایت حاصل کرنے کے لئے جب سورة فاتحہ پڑھا جاتا ہو تو اھدنا الصراط المستقیم سے آخر تک پڑھنے میں دل کو شامل رکھا جائے اور ایک مسنون دعا ہے اس کی کثرت بہت مفید ہے ۔ اللھم أرنا الحق الحق و ارزقنا إتباعہ و أرنا الباطل الباطل و ارزقنا إجتنابہ۔ آمین ۔یعنی اے الله ہمیں حق حق دکھا دسے اور اسکی اتباع نصیب فرما اور ہمیں باطل باطل دکھا دے اور اوراس سے بچنے کی توفیق عطا فرما ۔قارین سے ہمارے لئے بھی ہدایت کی دعا کی درخواست ہے کہ کہیں بھٹک نہ جائیں۔






اہل سنت کی نظر میں اہل بیت کا مقام   Download PDF     Download PDF