دفتر 6 حکایت 87: عیسائی کی تقریر کی طرف رجوع

دفتر ششم: حکایت: 87



رجوع بہ تقرير ترسا

عیسائی کی تقریر کی طرف رجوع

1

جملگاں دانند کایں چرخِ بلند ہست صد چندانکہ ایں خاکِ نژند

ترجمہ: سب لوگ جانتے ہیں کہ یہ بلند آسمان اس سے سو گنا زیادہ ہے جس قدر کہ یہ پست زمین ہے۔

2

کو کشاد قلعائے آسماں کو نہاد بقعہائے خاک داں

ترجمہ: کہاں آسمان کے قلعوں کی کشادگی (اور) کہاں زمین کے گوشے کی ویرانیاں؟ (غرض میرا آسمانی خواب زمینی خواب سے بہتر ہے اور میں ہی حلوے کا مستحق ہوں۔)