دفتر پنجم: حکایت: 178
پشیمان شدنِ امیرِ لشکر از خیانتے کہ کرد و سوگند دادن آں کنیزک راکہ بر خلیفه باز نگوید از آنچه رفت
امیرِ فوج کا اس خیانت سے جس کا وہ مرتکب ہوا پشیمان ہونا اور اس کنیز کو قَسَم دینا کہ جو کچھ ہوا خلیفہ سے اس کا ذکر نہ کرے
1
چند روزے ہم براں بُد بعد ازاںشد پشیماں از چناں جرمِ گراں
ترجمہ: وہ (پہلوان) کئی روز تک اور اس (عیش و عشرت) پر (قائم) رہا۔ اس کے بعد وہ (اپنے) اس سنگین جرم سے پچھتانے لگا۔
2
داد سوگندش کہ اے بدرِ منیرکُن حذر تاشہ نگردد زین خبیر
ترجمہ: اس (کنیز) کو قسم دی کہ اے روشن چاند! احتیاط رکھنا کہ بادشاہ اس (معاملہ) سے آگاہ نہ ہونے پائے۔
3
در شفاعت گفت کاے خورشید رُوبا خلیفه زاں چہ شد رمزے مگو
ترجمہ: (پھر اپنی پہلی بات کی) تائید میں کہا: اے آفتاب کے سے چہرے والی! جو کچھ ہو چکا، خلیفہ سے اس کا کوئی اشارہ نہ کر دینا۔
4
مختصر گویم ببرد آں پہلواںمر کنیزک را سوئے شاہِ جہاں
ترجمہ: میں مختصر کہوں گا وہ پہلوان کنیز کو بادشاہ کی طرف لے گیا۔
5
چونکہ دید او آں کنیزک مست گشتپس زبام افتاد او را نیز طشت
ترجمہ: جب اس نے اس کنیز کو دیکھا تو مَست ہو گیا۔ پھر (پہلوان کی طرح) اس (کے عشق) کا بھی بھانڈا پھوٹ کر رہا۔(طشت از بام افتادن کنایہ ہے۔ رسوا ہونے سے یعنی جس طرح پہلوان کو اس کنیز کی ہِوس نے پچھاڑ دیا۔ اسی طرح بادشاہ نے بھی اس پر فریفتہ ہو کر اپنی پَست فطرتی ظاہر کر دی)۔
6
دید صَد چنداں کہ وصف اشنیده بودکے بود خود دیدہ مانند شنود
ترجمہ: اس کی جو تعریف سنی تھی۔ اس سے سو گنی دیکھی اور دیکھی ہوئی چیز سُنی (سنائی) کے برابر کب ہوتی ہے۔ (آگے دیدہ و شنیدہ کے تقابل کی طرف انتقال فرماتے ہیں:)۔
7
وصف تصویر ست بہرِ چشم ہوشصورتِ آن چشم داں، نے آنِ گوش
ترجمہ: (کان کا کسی کی) تعریف (سننا) عقلی آنکھ کے لیے تصویر (کا کام دیتا) ہے (کان خود اس کی تصویر نہیں کھینچ سکتا) تصویر کھینچنا آنکھ کا حصّہ ہے۔ (خواہ عقلی آنکھ ہو یا ظاہری آنکھ) یہ کان کا حصّہ نہیں۔
مطلب: اس میں آنکھ کے فعل کی فضیلت کان کے فعل پر ثابت کرنا مقصود ہے۔ یعنی کان خود مُصَوِّر نہیں، بلکہ وہ عقلی آنکھ کا سفیر ہے۔ بخلاف اس کے آنکھ بلا واسطہ مُصَوِّر ہے۔ اسی بنا پر کان کے فعل سے آنکھ کا فعل افضل واقوٰی ہے۔ ع ’’شنیدہ کے بود مانند دیدہ‘‘۔
8
یک مثالے گویم اکنوں گوشدارفہم کن امثال، و معنی، ہوشدار
ترجمہ: اب میں ایک مثال بیان کرتا ہوں۔ سنو! مثالوں کو اور (ان کے) معنوں کو سمجھو (اور) ہوش رکھو۔