دفتر پنجم: حکایت: 118
جواب دادنِ روباہ خر را
لومڑی کا گدھے کو جواب دینا
-1-
گفت رُوبہ آں طَلسمِ سحر بودکہ ترا در چشم آں شیرے نمود
ترجمہ: لومڑی نے کہا (اوہو! تم کس غلط فہمی میں پڑ گئے) وہ تو ایک جادو کی شکل تھی۔ جو وہ تمہاری نظر میں شیر دکھائی دی۔
-2-
ورنہ من از تو بتن مسکیں ترمچوں شب و روز اندر آنجا مے چرم
ترجمہ: ورنہ میں تم سے بدن میں زیادہ کمزور ہوں (پھر دیکھ لو کہ) میں وہاں رات دن کس طرح (اطمینان سے) چرتی (پھرتی) ہوں۔
-3-
گرنہ زانگو نہ طِلسمے ساختےہر شکم خوارے بدانجا تاختے
ترجمہ: اگر (جنگل کا مہتمم) اس طرح کا طلسم نہ بناتا تو ہر پیٹو وہاں آ دھمکتا۔
-4-
یک جہانے بےنوا پر پیل و ارجبے طلسمے کے بماند سبز مرج
ترجمہ: ایک جہان بھوکے ہاتھی اور گینڈے سے بھرا پڑا ہے۔ (پھر) طلسم کے بغیر چراگاہ سرسبز کیونکر رہتی۔
-5-
من ترا خود خواستم گفتن بدرسکاینچنیں شکلے اگر بینی مترس
ترجمہ: میں خود تم کو بطور تعلیم بتانا چاہتی تھی کہ اگر تم ایسی شکل کو دیکھو تو ڈرنا نہیں۔
-6-
لیک رفت از یاد علم آزمودیتکہ بُدم مستغرقِ دلسوزیت
ترجمہ: لیکن (افسوس کہ) تم کو معلومات کا بتانا (مجھے) یاد نہ رہا۔ کیونکہ میں تمہاری دلسوزی میں غرق تھی۔
-7-
دیدمت در جُوعِ کلب و بینوامے شتابیدم کہ آئی تا دوا
ترجمہ: میں نے تم کو (کتے کی سی بھوک یعنی) شدت کی بھوک میں مبتلا دیکھا (اس لیے) میں سعی کرنے لگی کہ تم (بھوک کی) دوا (یعنی غذا) کی طرف آؤ۔
-8-
ورنہ با تو گفتمے شرحِ طِلسمکاں خیالے مے نماید نیست جسم
ترجمہ: ورنہ میں تم سے (اس) طلسم کا حال بیان کر دیتی کہ وہ (صرف) ایک تخیل نظر آتا ہے جسم نہیں ہے۔
-9-
شد فراموش آنکہ گویم مر تراحالِ آں شکلِ مہیبِ دلربا
ترجمہ: مجھے یہ بات فراموش ہو گئی کہ تم سے اس ہیبت ناک اور دل کو اڑا لے جانے والی شکل کا حال بیان کر دوں۔