دفتر پنجم: حکایت: 111
حکایتِ آں مخنث و پرسیدن لوطی ازو در حالتِ لواطت کہ ایں خنجر از بہرِ چیست۔ گفت از برائے آنکہ۔ ہر کہ با من بد اندیشد اشکمش بشگافم لوطی برو آمد و شد مے کرد۔ و میگفت الحمد اللہ کہ من بد نمے اندیشم بتو
اس ہیجڑے کی کہانی اور اغلام باز کا اس سے بحالتِ اغلام پوچھنا کہ یہ خنجر کس لیے (رکھا) ہے اس نے کہا اس لیے کہ جو شخص میرے ساتھ بُرے کام کی نیت رکھے میں اس کا پیٹ چاک کر دوں۔ اغلام باز اس سے بد فعلی کرتا تھا اور کہتا تھا اللہ کا شکر ہے کہ میں تم سے برے کام کی نیت نہیں رکھتا۔
-1-
بیتِ من بیت نیست اقلیم ستہزلِ من ہزل نیست تعلیم ست
ترجمہ: (مولانا فرماتے ہیں) میری نیت بیت (یعنی گھر) نہیں بلکہ (ایک) ولایت ہے۔ میرا مذاق مذاق نہیں (بلکہ) تعلیم ہے۔