دفتر 5 حکایت 103: لومڑی کا پھر گدھے کو جواب دینا

دفتر پنجم: حکایت: 103

باز جواب دادنِ رُوباہ خر را

لومڑی کا پھر گدھے کو جواب دینا

-1-

گفت روبہ آں توکل نادر ست کم کسے اندر توکل ماہر ست

ترجمہ: لومڑی نے کہا ایسا توکل (شاذ و) نادر (عمل میں آتا) ہے۔ توکل میں کوئی (ایسا) ماہر کم ملتا ہے۔ (النادر کالمعدوم)

-2-

گردِ نادر گشتن از نادانی ست ہر کسے را کے رہِ سلطانی ست

ترجمہ: (امر) نادر کے گرد پھرنا نادانی ہے۔ ہر شخص کو (اقلیم توکل کی) بادشاہی کا راستہ کہاں (ملتا) ہے۔

-3-

چوں قناعت را پیمبر گنج گفت ہر کسے را کے رسد گنجِ نہفت

ترجمہ: جب پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے قناعت کو مخفی خزانہ فرمایا ہے۔ تو ہرشخص کو مخفی خزانہ کہاں ملتا ہے یعنی ہر شخص قناعت کہاں کر سکتا ہے۔ حدیث کے الفاظ بقول صاحبِ منہج القوٰی یہ ہیں: اَلْقَنَاعَۃُ کَنْزٌ لَّا یَفْنِیْ اور جامع صغیر میں حدیث اَلقَنَاعَۃُ مَالٌ لَّایَنْفَددرج ہے۔

-4-

حّدِ خود بشناس و بالا بر مپر تا نیفتی در نشیبِ شور و شر

ترجمہ: (ارے گدھے) اپنی حد کو پہچان اور اونچا نہ اُڑ تاکہ تو کہیں شور و شر کی گہرائی میں نہ گر جائے۔

-5-

جہد کن و اندر طلب سعیے نما چوں نداری در توکل صبرہا

ترجمہ: جب تو توکل میں طرح طرح کے صبر کرنے کی طاقت نہیں رکھتا تو (کسبِ رزق کی) کوشش کر اور طلبِ روزی میں سعی سے کام لے۔