دفتر چہارم: حکایت: 8
معشوق را زیرِ چادر نہاں کردنِ زن جہت تلبیس و بہانہ کردن کہ ﴿اِنَّ كَيْدَكُنَّ عَظِيمٌ﴾ (یوسف: 28)
عورت کا اپنے معشوق کو چھپانے کے لئے چادر میں پوشیدہ کر دینا اور بہانہ بنانا کیونکہ (یہ وارد ہوا ہے کہ:) ﴿اِنَّ كَيْدَكُنَّ عَظِيْمٌ﴾ (”واقعی تم عورتوں کی مکاری بڑی سخت ہے“)
1
زیرِ چادر مرد رسوا و عیاں
سخت پیدا چوں شتر بر نردباں
ترجمہ: مرد چادر کے نیچے رسوا، نمایاں (اور) سخت ظاہر (تھا) جیسے اونٹ سیڑھی پر (نمایاں) ہو۔
2
از تعجب گفت صوفی چیست ایں؟
ہرگز ایں را من ندیدم کیست ایں؟
ترجمہ: صوفی نے تعجب کے ساتھ کہا، یہ کیا؟ یہ کون ہے؟ میں نے اسکو کبھی نہیں دیکھا۔
3
گفت خاتونے ست از اعیانِ شہر
مرو را از مال و اقبال ست بہر
ترجمہ: (عورت نے) جواب دیا کہ شہر کے رؤسا میں سے ایک شریف بی بی ہے۔ اسکو مال و مرتبہ سے (کافی) حصہ (ملا ہے۔)
4
در بہ بستم تا کسے بیگانہ
در نیاید زود نا دانا نہ
ترجمہ: میں نے (اسکے آنے پر) دروازہ بند کر دیا تھا۔ تاکہ کوئی بیگانہ آدمی ناگہاں بے خبری میں اندر نہ چلا آئے۔
5
گفت صوفی چیستش ہیں خدمتے
تا برارم بے سپاسِ منتے
ترجمہ: صوفی نے کہا ہاں (یہ تو بتاؤ) اسکو کیا کام در پیش ہے۔ تاکہ میں اسے بلا احسان بجا لاؤں۔
6
گفت میلش خویشی و پیوستگی ست
نیک خاتونے ست حق داند کہ کیست
ترجمہ: عورت نے کہا اسکو (ہمارے ساتھ) قرابت اور رشتہ داری (کے تعلّقات ڈالنے) کی خواہش ہے۔ (بظاہر) عورت اچھی ہے، (آگے) خدا بہتر جانتا ہے کہ (یہ) کون (عالی صفات خاتون) ہے؟
7
یک پسر دارد کہ اندر شہر ہست
خوب و زیرک چابک و مکسب کن ہست
ترجمہ: اسکا ایک بیٹا ہے جو شہر میں (موجود) ہے۔ خوبصورت اور دانا، ہوشیار اور کماؤ۔
8
خواست دختر را بہ بیند زیر دست
اتفاقًا دختر اندر مکتب ہست
ترجمہ: اس (شریف خاتون نے) چاہا کہ (ہماری) لڑکی کو مخفی طور سے دیکھ لے۔ (مگر اسکا مقصد پورا نہ ہوا کیونکہ) لڑکی اتفاق سے (آج) مکتب میں (پڑھنے گئی) ہے۔
9
باز گفت ار آرد باشد یا سبوس
میکنم او را بجان و دل عروس
ترجمہ: (مگر) پھر وہ کہنے لگی، (خیر اگر لڑکی نہیں دیکھی تو نہ سہی) اگر آٹا ہے یا چوکر (جو کچھ بھی ہے) میں اسے جان و دل سے بہو بنا لوں گی (یعنی گوری کالی جیسی بھی ہو، مجھے منظور ہے۔)
10
گفت صوفی ما فقیر و زاد کم
قومِ خاتوں مالدار و محتشم
ترجمہ: صوفی نے کہا ہم محتاج ہیں، اور (ہمارے پاس) سامان کم ہے۔ (اس) بی بی کی برادری دولت مند اور با حشمت ہے۔
11
کے بود ایں کفو ایشاں در زواج
یک در از چوب و درِ دیگر ز عاج
ترجمہ: یہ (لڑکی) نکاح میں ان لوگوں کی کفو کیونکر ہو سکتی ہے؟ (یہ تو وہی مثال ہو گی کہ) ایک کواڑ لکڑی کا اور دوسرا کواڑ ہاتھی دانت کا۔
12
کے بود ہمرنگ فقر و احتشام
چوں بود ہم جنس یاقوت و رُخام
ترجمہ: محتاجی اور دولت مندی یکساں کب ہوسکتی ہیں؟ یاقوت اور سنگ مرمر ہم جنس کب ہو سکتے ہیں؟
13
جامہ نیمے اطلس و نیمے پلاس
عیب باشد نزد اربابِ شناس
ترجمہ: کپڑا آدھا اطلس اور آدھا ٹاٹ ہو۔ تو اہلِ شناخت کے نزدیک عیب ہوتا ہے۔
14
با کبوتر باز کے شد ہم نفس
کے شود ہمسر از عنقا با مگس
ترجمہ: کبوتر کے ساتھ باز کب ہمدم ہوسکتا ہے؟ عنقا مکھی کا ہمراز کب ہو سکتا ہے؟
15
کفو باید ہر دو جفت اندر نکاح
ورنہ تنگ آید نماند ارتياح
ترجمہ: نکاح میں دونوں میاں بیوی کفو ہونے چاہئیں۔ ورنہ تنگ ہوں گے اور (زندگی) راحت (میں بسر) نہ ہو گی۔