دفتر 4 حکایت 100: فرعون کا حضرت موسٰی علیہ السّلام کو جواب دینا اور اس کی دھمکی

حصہ دوم

دفتر چہارم حکایت 100

جوابِ فرعون موسیٰ علیہ السّلام را و تہدیدِ او

فرعون کا حضرت موسٰی علیہ السّلام کو جواب دینا اور اس کی دھمکی

1

گفت اَلحق استا جادوئی

کہ در افگندی بمکر ایں جادوئی

ترجمہ: فرعون نے کہا فی الواقع تو بڑا استاد جادوگر ہے۔ جس نے فریب کے ساتھ یہاں (ہماری جماعت میں) تفرقہ ڈال دیا۔

2

خلق یک دل را تو کردی دو گروہ

جادوئی رخنہ کند در سنگ و کوہ

ترجمہ: تو نے مخلوق کو دو گروہ بنا دیا۔ (کیوں نہ ہو) جادوگری تو پتھروں اور پہاڑوں میں رخنہ ڈال دیتی ہے۔