صفحہ اول >
فقہ
- فقہ کے موضوعات
-
- تقلید اور عدم تقلید
- عبادات
- معاملات
- معاشرت
- اخلاق
- میراث
- عائلی مسائل
- تعلیم الاسلام
- اسلامی کمپیوٹر پروگرام
امام شافعی
- مختصر تعارف
- محمد بن ادریس بن العباس بن عثمان بن شافع بن السائب بن عبید بن عبد زید ابن ھاشم بن المطلب بن عبد مناف القرشی۔ یہ سید المرسلین سیدنا محمد ابن عبداللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ " عبد مناف " کے ذریعے ملتے ہیں. شافعی قریشی ہیں اور والدہ کی طرف سے (مشہور قول کی بنا پر کہ) آپ کی والدہ ایک شریف قبیلہ الأزد سے تھیں جن کا نام السيدة فاطمہ ( أم حبيبہ ) الأزديہ تھا، یہ قبیلہ یمن کہ السعید سے تعلق رکھتا تھا.
- حالات زندگی
- آپ ماہ رجب سال 150ھ بمطابق 768ء میں شہر غزہ ، فلسطین میں پیدا ہوئے۔ آپکے والد مکہ مکرمہ سے مسلمین کے ساتھ ہجرت کر کے فلسطین آگئے تھے ، اسکے بعد غزہ و عسقلان میں بھی رہے۔ امام شافعی کی ولادت کے بعد کچھ دنوں ہی میں انکے والد کا انتقال ہوگیا۔ انکی والدہ انکو واپس مکہ لے آئیں اور وہیں انکی علمی تربیت ہوئی۔ آپ امام مالک کے شاگرد بھی رہے ، اور آپ کی عمر کا بیشتر حصہ مکہ ، مدینہ ، بغداد اور مصر میں گزرا اور آخرکار مصر ہی میں وفات پائی۔ آپ اپنے زمانہ کے بہت بڑے عالم اور فقیہ تھے۔ عربی زبان پر بڑی قدرت حاصل تھی۔ اور اعلٰی درجہ کے انشاپرداز تھے۔ آپ کی دو کتب (کتاب الام) اور (الرسالہ) کو شہرت دوام حاصل ہوئی۔ صدیوں تک مصر عرب ، شام ، عراق ، اور ایران میں آپ کی قابلیت کا چرچہ رہا۔
- تصانیف
- 1. الرسالہ القدیمہ2. الرسالہ الجدیدۃ3. اختلاف الحدیث4. جماع العلم5. ابطال الاستحسان6. احکام القرآن7. بیاض الغرض8. صفہ الامر والنھی9. اختلاف العراقیین10. فضائل قریش11. کتاب: الام12. کتاب: السُـنَن13. کتاب: المبسوط14. المسند الشافعی
- حوالہ جات
- كتاب: الأئمہ الأربعہ نوشتہ: دكتور مصطفی الشكعہ کتاب الرسالہ کا اردو ترجمہ: محمد مبشر نذیر [www.mubashirnazir.org/ER/L0017-00-Risala.htm]