زمزم کا پانی پی کر اگر ممکن ہو تو ملتزَم شریف پر جائیں۔حجر اسود اور خانہ کعبہ کے دروازے کی درمیان کی جگہ کو ملتزَم شریف کہتے ہیں۔ اگر ملتزَم شریف سےچمٹنےکا موقع نہ مل سکےتو حرم میں کہیں سے بھی ملتزَم کی جانب منہ کرکے اسپر نظریں جما کر دُعا کرلیجئے۔یہ دعاؤں کی قبولیت کی خصوصی جگہ ہے۔ اس لیے دل لگا کر دعا کیجئے۔ اس عاجز کو بھی گر یاد کرلیں تو بڑا احسان ہوگا۔
جو مانگیں ملتزَم پہ دعا وہ قبول ہو
جو دل کا ہو مراد تو اس کا حصول ہو
رحمت کے خزانے سے جس نے دل لگا دیا
اس دل پہ رحمتوں کا پھر نہ کیوں نزول ہو