اگر روزہ نہ ہو تو زمزم کا پانی پینے اور ملتزَم شریف پر حاضری میں اختیار ہے جو بھی پہلے کرنا چاہیں، کرلیں۔ اب چونکہ چاہ زمزم پر جانا ممکن نہیں اس لیے جو بھی قریب زمزم کا پانی مل جائے نوش فرمالیں۔ اس معجزاتی پانی سے لطف اندوز ہوں کیوں نہیں ؟آپ بھی اللہ تعالیٰ کے مہمان اور جنتی بھی۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو جنتی بنادے۔
زمزم پانی پینے کی دعا ہے۔
اللّٰھمَّ اِنِّی اَسئَلُکَ عِلمًا نَافِعًا، وَ رِزقًا وَاسِعًا، وَ شِفَاءً مِن´ کُلِّ داء
یہ دعا پڑھ کر خوب ڈٹ کر پانی پیئں۔
بجھا دے پیاس آج موقع ہے آپ زمزم کے پانی سے
پیئے اس کو جو جی بھر کے یہ ایماں کی علامت ہے
یہ واسطے جس بھی مقصد کے پیا جائے یقیں ہو گر
خدا کے فضل سے اس سے وہ مقصد پورا ہوجائے
دعا کر علم نافع کر عطا مجھ کو خداوندا
عطا کر رزق واسع مجھ کو وافر اور شفا ہووے
مجھے جو بھی مرض ہو اس سے یا رب میں شفا ء پاؤں
اسے پی کر خدایا حشر میں بھی ہوں نہ ہم پیاسے
ہمارے کام سب ہوں ٹھیک تو ہو مہرباں ہم پر
کریموں کا تو خالق ہے شبیؔر تیرا کرم چاہے