(حرم شریف میں)
دل عشق سے بھر پور ہے کعبے پہ نظر ہے
اس عظمتوں کے گھر کا میرے دل پر اثر ہے
قدموں ذرا خیال کرو بھول نہ جانا
کعبے کی طرف آنا میرا دل بھی ادھر ہے
انوار سے بھر پور ہیں ذرات بھی ان کے
ایک مبہط انوار جو مکے کا شہرہے
جو مبداء معراج نبوی ہے اس سے ہی
تاریکیوں کی رات میں اُمید سحر ہے
دل سجدہ ریز ہےعشق کے سجادہ پہ شبیؔر
جائے یہاں سے کیسے کہاں اس کو صبر ہے