(حرم شریف میں)
آئیے ہم بھی یہ رحمت کےنظارے دیکھیں
دیکھیں کعبہ کو اور نور کے جلوے دیکھیں
ہمارے دل کی تسلی کے لئے حسن ازل
نے سجایا ہے اسے، اس کے فیصلے دیکھیں
اس کا چکر بھی محبت کے دائرے کا عمل
فاصلے دور کے اس سے جو سمٹتے دیکھیں
ایک کونے میں ہے پتھر جو یعنی حجر اسود
اپنے ایمان کا ثبوت اس کو بھی دے کے دیکھیں
وہ جو ایمان کی گواہی حشر میں دے گا
حجر اسود کے مجازی مصافحے دیکھیں
قبولیت دعا کا یہاں مقام شبیر
ہم ملتزم سے اپنے سینے چمٹتے دیکھیں