ترے در پہ گنہگار،یا رسول آیا ہوں
مغفرت کا طلبگار،یا رسول آیا ہوں
مرا قلب پارہ پارہ ہے، دنیا کی محبت سے
میں ہوں شتر بے مہار،یا رسول آیا ہوں
ترے در پہ جو بھی آئے،خالی ہاتھ نہ وہ جائے
پر امید پھر ایکبار،یا رسول آیا ہوں
یہ گواہی مری دے دے کہ ہوں تیرا اُمتی میں
شرمندہ و شرمسار یا رسول آیا ہوں
یہ گواہی مری دے دے،کہ ایمان ہے مرے دل میں
غم ہے دل پہ یہ سوار یا رسول آیا ہوں
مرے جد تجھ پہ سلام،غلاموں میں تیرا ہو وے
اب شبیؔر کا شمار،یارسولﷺ آیا ہوں