نبیﷺ کی محبت کے دعوے بہت
زبان پر محبت کے نعرے بہت
عمل کے تقاضے پہ چپ کا ہے روزہ
اگر چہ بڑھک یوں ہی ماریں بہت
عمل کی ہی دعوت نبی نے جو دی تھی
ہیں اس کے فضائل سنائے بہت
کرے کوئی دعویٰ دلیل اس پہ لازم
عمل کچھ نہیں دعویٰ ہائے بہت
حقیقی محبت کو حاصل کریں ہم
کہ اس سے عمل پر جو آئے بہت
نبیﷺ کی اطاعت کرو دل سے شبیر
کہ یوں ہی تو چیخے چلائے بہت
جو حج پر ہو گئے اشعار وہ لکھ
ہیں پچھلے سال کے یاد گار وہ لکھ
جو حمد و نعت کا مجموعہ ہے اک
کلام خاص غیر مطبوعہ ہے اک
یہ درد دل کا اک اظہار جو ہے
مگر بصورت اشعار جو ہے