بعض حاجی حج تو کرلیتے ہیں لیکن حج کے مسائل سے بہت غفلت کے شکار ہوجاتے ہیں۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ وہاں چونکہ ہر طبقے کے لوگ آتے ہیں۔ ان میں سے بعض کو مسائل معلوم نہیں ہوتے اور بعض بے پرواہ ہوتے ہیں۔ ان کو دیکھ دیکھ کر اچھے بھلے اپنے ملک میں احتیاط کرنے والے بھی بے احتیاطی برتنے لگتے ہیں۔
بقول شاعر:
سستی نے دین کا حلیہ کتنا بگاڑ دیا
اپنی مرضی سے دین زندہ زمین میں گاڑ دیا
نہ جائے نماز کی ضرورت نہ ہی پاکی کی طلب
جو طہارت کا صفحہ تھا فقہ کا پھاڑ دیا
نہ ہی اتصال صفوں کی ہے ضرورت ان کی
جس نے پوچھا یہ کیا؟ الٹا اسی کو جھاڑ دیا
خشوع نماز میں غائب، عملِ کثیر بہت
اور یہ مزید کہ موبائل نے دل اجاڑ دیا
علاج سستی کا چستی ہے سنا ہے یہ شبیؔر
وہ پہلوان ہے جس نے نفس اپنا پچھاڑ دیا