جب مدینہ منورہ سے رخصت ہونے کا وقت آجائے


جب مدینہ منورہ سے رخصت ہونے کا وقت آجائے تو الوداعی سلام کے لیے حاضری

میں خوب اپنی محبت کا جائز اظہار ہونا چاہیے۔دوبارہ حاضری کی دعا بھی اللہ تعالیٰ سے کیجئے۔ اور مدینہ منورہ سے رخصتی کےوقت دل سوز سے پر اور زبان پر درود جاری رہنا چاہيے۔


دم فرقت بالآخر آگیا ہے

مرے دل پر بھی غم پھر چھا گیا ہے


ادب سے میں یہاں سے ہوؤں رخصت

امر کا دل اشارہ پاگیا ہے


یہاں سے دل ہمیشہ جوڑے رکھوں

کوئی دل کو مرے سمجھا گیا ہے


دعا ہے یہ کہ میں بار بار آؤں

یہی ارماں مجھے تڑپا گیا ہے


شبیؔر اس کی رضا پہ دل سے راضی

وطیرہ اب یہ اپنایا گیا ہے