ریاض الجنت میں نفل پڑھنے اور بیٹھنے میں جو بے اعتدالیاں ہوتی ہیں،ان کے بارے میں۔
کچھ انتظار کچھ آرام کے ساتھ
قدم رکھنا خدا کے نام کے ساتھ
وہاں داخل ہوں جنت کا جو ہے باغ
مگر سکون و احترام کے ساتھ
موقع مل جائے دو رکعت پڑھنا
نماز یوں کے ہو اکرام کے ساتھ
سامنے نمازیوں کے نہ گزرنا
کام رکھنا ہے اپنے کام کے ساتھ
نماز بہت ہی مختصر پڑھنا
خیال رکھنا ہے اہتمام کے ساتھ
ساری اُمت کا دل ہے وابستہ
یاد رکھنا ہے اس مقام کے ساتھ
ظلم کرنا نہیں ہے خود پہ شبیؔر
کام کرنا ہے انتظام کے ساتھ