زیارتوں پہ حاضری



مدینہ منورہ میں جیسا کہ عرض کیا گیا ہے بڑے بڑے اکابر کے مزارات ہیں اور بڑی بڑی نشانیاں ہیں۔شاعر ان سب کو دل سے سلام کرنا چاہتا ہے۔لیجئے آپ بھی اس کے ساتھ شریک ہوجائیں۔ اگر کچھ لوگ کہہ دیں کہ دوسری قبور کے لیے سلام ثابت نہیں تو بتا دیجئے ہر مسلمان کی قبر پر حاضری کی دعا میں یہ ہے۔

السلام علیکم یا اہل القبور۔۔۔۔

آپ ﷺ ہر ہفتے کو قبا شریف تشریف لے جاتے تھے اور ہر بدھ کو احد شریف۔قبا شریف مسجد ہے اور احد شریف مزار ہے پس آپ ﷺ سے زیارتوں پر جانا ثابت ہوا۔لیکن اس میں غلو نہیں کرنا چاہيے اس لیے مزارات پر حاضری کے دوران کوئی شرکیہ کام نہیں کرنا چاہيے۔ ان پہ سلام کہنا چاہيے۔ ان کے لیے ایصال ثواب کرنا چاہيے۔ اور ان کے ساتھ محبت کرنی چاہيے۔