اگر آپ حج تمتع کررہے ہیں تو اللہ تعالی نے چونکہ آپکو اس نعمت سے سرفراز فرمایا لہذا اس کےشکرانےکےطور پر قربانی کرنا واجب ہے۔ رمی کے بعد پہلےقربانی کیجئے پھر حلق یا قصر کرواکر احرام کھول دیجئے۔ اب آپ سِلےہوئےکپڑے پہن سکتے ہیں، خوشبو لگا سکتے ہیں اور احرام کی حالت میں ممنوع جملہ امور انجام دے سکتے ہیں مگر ابھی بھی آپکی بیوی آپ پر حلال نہیں ہوئی۔جب آپ طوافِ زیارت ادا کرلیں گے تو احرام کی باقی یہ ایک پابندی بھی ختم ہو جائے گی یعنی آپکی بیوی بھی آپ پر حلال ہوجائیگی۔
دیکھو ذرا یہ کام ہے کس چیز کی دلیل
بیٹے کو ذبح کرتا ہے اللہ کا خلیل
بیٹے کو گرایا ہے اور ہے ہاتھ میں چھری
اللہ کی محبت میں بہت زور سے پھیری
یہ سوچ کے ہوتی ہے عقلمند کو جھرجھری
یہ عشق کا میداں ہے یہاں سوچ کہاں ہے
یہ عقل کا نہیں ہے کوئی اور جہاں ہے
اللہ نے جب عشق کا دیکھا یہ نظارہ
اس نے بھی جبریئل کو بہت جلدی سے بھیجا
اور ساتھ ہی جنت سے اس کے ساتھ وہ مینڈھا
جلدی چھری کے سامنے ہی پھر رکھ دیا اس کو
خلیل نہیں جانتے کہ ذبح کیا کس کو
دیکھا تو سامنے ذبح شدہ مینڈھا پڑا ہے
بیٹا قریب اس کے ہی محفوظ کھڑا ہے
اللہ نے قبول یہ کام کتنا کیا ہے
فرمایا تو نے خواب سچا کرکے دکھایا
اور اس عمل کو آگے بھی کس طرح بڑھایا
کرتے ہیں مسلمان جو قربانیاں ہر سال
تو سامنےہوتی ہے یہی عشق کی مثال
اور اس سے مزین ہوئے حج کے ہیں یہ اعمال
چلتا رہے ہمیشہ یہی عشق کا سفر
ہوجائے اب شبیؔر کے دل پر بھی کچھ اثر