منٰی میں قیام اور رمی جمار


دسویں تاریخ کو صرف جمرہ عقبہ کی رمی کرنی ہے اس پر پہلی کنکری پھینکتے ہی تلبیہ پڑھنا موقوف ہو جاتا ہےلہذا اسکے بعد تلبیہ نہ پڑھیں۔جمرہ عقبہ کی رمی کا مسنون وقت طلوعِ آفتاب سے زوال تک ہے۔ مباح وقت بلا کراہت مغرب تک ہے اور کراہت کے ساتھ مغرب سے شروع ہو کرصبح صادق سےپہلےتک رہتا ہے۔ رمی کے ساتھ تکبیر کہنا مسنون ہے۔ جب کنکریاں ماریں تو یہ دعاپڑھیں۔

بِسمِ اللّٰہِ اَللّٰہُ اَکبَر، رَغماً لِلشَّیطَانِ وَ رِضًی لِلرَّحمن


کھلا ہے دشمن ہمارا شیطاں تو ہم بھی دشمن ہی اس کو جانیں

یہ وسوسے ہی تو ڈالتا ہے تو بات اس کی کبھی نہ مانیں


رہ سنت پہ ہی چل کے اس کو ذلیل کرنا ہے اس کا ممکن

طریق سنت پہ آگے بڑھ کے طریق مسنوں سے اس کو ماریں


جو گالی دیتے ہیں اس کو،یہ بھی طریقہ اس نے ہی ہے بتایا

وہاں چپل بھی جو اس پہ پھینکیں یہ بھی ہیں اس کی ہی کچھ ادائیں


دعائے مسنون پڑھ کے شبیؔر طریق مسنون سے ماریں کنکر

اسی میں ذلت ہے اس کی پنہاں اسی میں ہمت ذرا دکھائی