میں ہو ں کہا ں

یہ مدینہ یہ مسجد یہ حرم میں ہوں کہا ں

گو کہ یہ خواب سا لگتا ہے مگر میں ہوں یہاں


خوش نصیبی سے مجھے ہوگیا آنا یاں نصیب

اب دعا ہے کہ میسر ہو معیت بھی وہاں


قدم قدم پہ ہیں انوار و برکات موجود

ان سے خالی جو نہیں ہے یہاں پر کوئی مکاں


یہاں جبرائیل و ملائک کا آنا جانا تھا

جب صحابہ میں آپﷺ ہوں گے، ہوگا کیسے سماں


یہ زمین کا وہی قطعہ ہے لاجواب سوچو

کہ جھک کر ہی ملا کرتے ہیں یہاں پر آسماں


یہ صرف خیال نہیں اس سے آگے بات ہے شبیؔر

یہاں محبوب جو خدا کے ہیں ان کا ہے آستاں