حاضری کے وقت کے جذبات

( اللہ معاف فرمائے)


ذرا چہرہ مجھے اپنا دکھائیں یا رسول اللہ

مجھے بھی آج سے اپنا بنالیں یا رسول اللہ


گناہ گار ہوں، سیاہ کار ہوں مگر ہوں اُمتی تیرا

کرم کی اک نظر مجھ پر بھی ڈالیں یا رسول اللہ


میری کشتی پھنسی میرے ہی گناہوں کے بھنور میں

اسی بھنور سے مجھ کو بھی نکالیں یا رسول اللہ


تیری اُمت گری پڑتی ہے آج کس غار ذلت میں

گرتی پڑتی اس اُمت کو بچا لیں یا رسول اللہ


شفاعت کے لئے میری بھی ہے درخواست خدمت میں

گرا پڑتا ہوں اب مجھ کو سنبھالیں یا رسول اللہ


میرے پیچھے میرے عصیاں کے سائے ٹوٹے پڑتے ہیں

شبیؔر کو اپنے دامن میں چھپالیں یارسول اللہ