آپ ﷺ کے سامنے جانے میں بے ادبی کا خوف

دل ہے گھبرایا سا ہمت ہی نہیں

آگے جانے کی تو طاقت ہی نہیں


سارا کچھ ہم نے کیا ہے تو خراب

پاس کچھ بھی جو سلامت ہی نہیں


یہاں کچھ اور ہی جہاں ہے بس

کہیں اس کی مشابہت ہی نہیں


اپنا چہرہ میں دکھاؤں کیسے

کہ دکھانے کی یہ صورت ہی نہیں


کہاں یہ در کہاں میں خاک شبیؔر

اِس کی اُس کی کوئی نسبت ہی نہیں