مسجد نبوی میں حاضری کے بعد

بارش ہےرحمتوں کی ہوں مسجد نبوی میں

اور فضل الٰہی ہے رحمتیں ہی رحمتیں


ماحول پر ادب ہے نورانی ہے مطہر

ہے حق قریب کتنا اور اس کی وسعتیں


قربِ نبیﷺ کے نور سے آج ہم ہیں منور

کتنوں کے ہیں نصیب آج کتنی برکتیں


جب جسم ہو قریب تو یہ حال ہو نصیب

جب دل بھی ہو قریب تو ہوں کتنی برکتیں


لازم ہے اس کی ذات سےمحبت بھی اے شبیؔر

اور ساتھ ہو معمول بھی اس کی ہوںسنتیں