مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ روانگی کے متفرق جذبات

فراق کعبہ کا احساس مدینے کی طلب

دل میں گڈ مڈ سی ہورہی ہے کیفیت اک عجب


اسی کعبے کے گرد طواف آپ نے ہے کیا

اور آپ ہی ہیں کائنات کی تخلیق کا سبب

آپ نے آنسو بہائے ہیں ملتز م پر یہاں

لے گیا آپ کو واپس پھر مدینے کا جذب


حسن سودا پہ سنہری حروف کا جھلمل

اس کو دیکھ کر کوئی بھول جائے سب یابس و رطب


ہم تو پرنالہء رحمت پہ سوالی ہیں کھڑے

میں کیا چیز ہوں کیا چاہوں گا کیا میرا کسب


یا الہٰی بھر دے توحید شبیؔر کے دل میں

اور ہو نصیب اس کو تیرے شعائر کا ادب