کعبہ کے بارے ميں اللہ سے فرياد

تيرے کعبے کي حسين چہرے پر فدا ہونا نصيب ميں لکھ دے

بار بار اس کے ساتھ چمٹ چمٹ کر خوب رونا نصيب ميں لکھ دے


ميں اس کے گرد گزرتا ہي رہوں تيرے خيال ميں اور سوچ ميں بس

تجھ کو پانے کي کوششوں ميں ہميش خود کو کھونا نصيب ميں لکھ دے

ميں ملتزم سے چمٹ جاؤں خوب اپنے سينے کو لگاؤں اس کے ساتھ

حجر اسود کو چوم کر يہ گناہ ميرے دھونا نصيب ميں لکھ دے

ميں تيري ياد ميں خود کو بھولوں تو مجھے ياد رہے ہر دم بس

سبب بنے نہ بھلانے کا کبھي وہ بچھونا نصيب ميں لکھ دے


عشق کي آگ ميں جلادے يا رب جو رذائل ہيں ميرے نفس کے سب

کہتا شبيؔر ہے نام تيرا دل ميں اب سمونا نصيب ميں لکھ دے