تنعيم سے عمرہ کے بارے ميں

بعض لوگ خود بھي کچھ نہيں کرسکتے تو دوسروں کو بھي کچھ کرتے نہيں ديکھ سکتے۔کچھ لوگ آج کل مکہ مکرمہ ميں حاجيوں کو يہ کہتے نظر آئے کہ مسجد تنعيم سے عمرہ نہيں ہوسکتا اور يہ بدعت ہے۔ اس سے متاثر ہوکر يہ اشعار وارد ہوئے۔


عمرہ تنعيم سے بدعت کيسے

کچھ تو سوچو يہ حماقت کيسے


اس سے عمرہ ہماري ماں نے کيا

اس پر بھي ايسي يہ جہالت کيسے


يہ استثناء ہے تو تشريح کے لئے

شان نزول کي ضرورت کيسے


بعد تعمير کعبہ ابن زبير نے کيا

پھر اس کي ہو مخالفت کيسے


اہل مکہ بھي ساتھ تھے پيدل

پھر بھي انکار يہ سفاہت کيسے


ہو جو تقليد سے آزادي شبير

پھر نہ پوچھو کہ يہ حرکت کيسے