اے مسجد تنعیم کیا شان ہے تیری
عمرہ کیا ہے تجھ سے مومنوں کی ماں نے بھی
بھائی کے ساتھ بھیج دیا ان کو تیرے پاس
سو ابتدا نبیﷺ نے ہی تجھ سے ہے کرائی
تعمیر کی کعبے کی جب ابن زبیرؓ نے
اہل مکہ کے ساتھ کیا عمرہ پھر تجھ سے ہی
احناف کے نزد عمرہ تجھ سے تو ہے افضل
کیونکہ پسند نبی کو ہے دین میں جو آسانی
کہنے دیں جاہلوں کو کہ بدعت ہے یہ شبیؔر
محرومی ہے محروم کے لئے سزا کافی