عارفانہ کلام

ہمارے نبى پر ہوں لاکھوں سلام

پڑھوں میں درود، ان پہ ہر صبح شام


میں سیرت پڑھوں ان کى، اس پر چلوں

میں دل میں رکھوں ان کى صورت مدام


خدا کے لئے میں خدا کا بنوں

مگر ہو طریقہ ءخیر الانام


میں بدعت کو جوتى سے ٹھوکر لگا دوں

جو راسخ ہے دل میں سنت کا مقام


میں شبیر اپنے خدا سے یہ مانگوں

مجھے بھى پلا دے محبت کا جام