اہل بیت کا ذکر
حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتاب امداد الافتادیٰ جلد 5 میں ایک شعر نقل کیا ہے کہ اہل بیتؓ کا ذکر کرتے رہو۔ حضورﷺ کے خاندان کا تذکرہ ایک ایسی کستوری ہے جس کو جتنا رگڑا جائے گا اس کی اتنی ہی خوشبو پھیلے گی
اہل بیت کا ذکر تم کرتے رہو
خیر سے اپنا پیٹ بھرتے رہو
یہ کستوری اتنی خوشبو دے گی
جتنا رگڑو سو یوں رگڑتے رہو
صحابہ کے پیچھے چلنے سے ملے
حق پہ چلنا تو اس پہ چلتے رہو
اور اہل بیت سے محبت کرنا
اس سے تقوی کے نور میں ڈھلتے رہو
پیچھے ہونا نہیں اس راہ سے شبیر
حسن سیرت سے اور بڑھتے رہو
کلام: حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل دامت برکاتہم