نعت شریف

نعت شریف
زہے نصیب ہوا روزہ مدینے کا نصیب
یعنی عاشورہ محرم کے مہینے کا نصیب
آپ نے فرمایا تھا آئندہ سال رکھیں گے دو
پہلے یا بعد میں اس خوبصورت قرینے کا نصیب
پیروی ہوگئی موسیٰ کی، تشبہ بھی نہیں
کیا نگینہ ہے یہ سنت کے خزینے کا نصیب
دسترخواں مسجدِ نبوی پہ بیٹھنا ہو بھی
دہی کھانے اور زمزم کے بھی پینے کا نصیب
کاش شیدا شبیر ہوجائے سنت کے یوں
ذوق مل جائے کچھ اب آپ کے سینے کا نصیب
کلام: حضرت اقدس سید شبیر احمد کاکاخیل دامت برکاتہم