حمد

حمد باری تعالیٰ

کمال عشق ہے اس میں کہ دیکھتے ہی رہو

جو وہ ٹھہرائے خوشی سے تو ٹھہرتے ہی رہو

ہے مہربان ہم پر اتنا کہ اس کی حد ہی نہیں

وہ جس بھی حال میں رکھے تو بس اس پہ ہی رہو

سر تسلیم خم ہو اس کے حکم پر ہر آں

سر رہے نہ رہے آگے اس کے جھکتے ہی رہو

کب کیا چاہتا ہم سے ہے کو، پانے کے لئے

اس کے محبوب کے طریقے پہ ہی چلتے ہی رہو

دل و دماغ میں کچھ اور نہ ہو وہ ہی ہو

جو وہ چاہے جیسے چاہے وہ ہی کرتے ہی رہو

جو وہ چپ رہنے کو کہہ دیں تو پھر تو ہونٹ سی لو

اور اگر کہنے کو کہہ دیں وہ تو کہتے ہی رہو

اگر وقار پہ خوش ہوں تو پر وقار بن جاؤ

جب مچلنے کا اشارہ ہو مچلتے ہی رہو

دل ترا اس کی محبت سے بھرا ہو ہر آن

جس وقت ڈرنے پہ خوش ہو تو پھر ڈرتے ہی رہو

جان ہے اس کی، اس کے واسطے ہو جینا مرنا

شبیر ہر لمحہ پھر قربان اس پہ ہوتے ہی رہو