حمد

حمد شریف


يا الٰہی فکرِ دانا دلِ بینا دے دے

جس سے ہم ٹھیک ہوں سارے وہی نسخہ دے دے


مجھ کو ظلمت کی تمناؤں سے دوچار نہ کر

جس میں بس تو ہی تو ہو وہ مجھے دنیا دے دے


کسی گمراہ کے پیچھے نہ لگوں، بچ جاؤں

جو مجھے تجھ سے ملا دے وہ مسیحا دے دے


ہو میرے دل سے مستفاد عقل میری اب

دل جس سے صاف ہو محبت کا وہ شعلہ دے دے


بیٹھا مسجد نبوی میں ہے شبیر اس وقت

طفیل اس کے اُس کو قرب تو اپنا دے دے