نعت شریف

نعت شریف
(حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کی فارسی نعت شریف کا منظوم ترجمہ)
جب سے بنے ہیں دل کے جانان محمد
سو جان سے کہے دل یہ مری جان محمد
ہیں بلبلان بالا احمد کے گلستاں کے
ہم لؤلؤ و مرجان ہیں عمان محمد
ہیں غرق ہم گناہوں میں اور اس پہ عذر خواہ ہیں
خشک گھاس ہیں ہمارا ہے باران محمد
زخموں کے گناہوں کے جو غم ہے ان کے واسطے
مرہم شفاعت آپ کی درمان محمد
عاشق کا خون گرا ہے آج راہ عشق میں تو
کل حشر میں دلوائے تاوان محمد
ہم طالبِ خدا ہیں، ہیں دینِ مصطفی پر
کوچے کے ہم گدا ہیں سلطان محمد
ہیں آپ کی بدولت افضل ہیں امتوں میں
رکھتے نہیں ہیں وہ جب برہان محمد
مٹی کے پتلے گا تو، بھیج دل سے درود ان پہ
تاکہ سنے ہماری فغان محمد
بوستان ہمارے میں کچھ اور نہ پڑھ معین اب
قرآن اپنا باغ ہے بوستان محمد