حمد

ایک ہی
ایک ہى ہے کہ جو کھلاتا ہے
حق کا وہ راستہ دکھاتا ہے
جو کہ دشمن ہے ازلى اپنا
جس کو وہ چاہے وہ بچاتا ہے
ہم اگر رستے سے بھٹک جائیں
وہ ہمیں راستے پہ لاتا ہے
اس کو آنکھوں سے کوئى دیکھ نہ سکے
اپنے عاشق کے دل میں آتا ہے
حسنِ دنیا پہ جو دھوکہ کھائیں
ان کو بھى وہ ہى تو سمجھاتا ہے
یہ بھى اس کا ہى فضل ہے اے شبیر
یہ جو تو لوگوں کو بتاتا ہے