نعت شریف

نعت شریف

دور سے قبول ہو سلام میرا یا رسول اللہ

قریب سے کرنے کی میری ہے دعا یا رسول اللہ

آپ کی نظرِ عنایت کا بہت محتاج ہوں

کہ ملے مجھ کو اللہ پاک کی رضا یا رسول اللہ

جل رہا ہے یہ پاکستان آگ میں انتشار کی

بیشک کہ ہے اپنی غفلت کی سزا یا رسول اللہ

آپ کے واسطے اللہ ہم پہ رحم کردے اب

کہ ملے اس سے نکلنے کا سِرا یا رسول اللہ

سود کے شر سے خدا ہم کو بچا دے اس ملک میں

ہوا چلے اب معیشت کی صفا یا رسول اللہ

رشوت و جھوٹ نے گندا کیا معاشرہ ہے

حق ہے کہ آوے کا آوا ہے بگڑا یا رسول اللہ

آپ کے طفیل خدا ہم پہ ایسا فضل کرے

کریں گناہ سے اجتماعی توبہ یا رسول اللہ

دندناتے پھرتے اشرار ہیں اس ملک میں ہر طرف

ناک میں دم ہو کے روتے ہیں شرفا یا رسول اللہ

شریر کے شر سے اللہ پاک بچا دے ہم کو

چھوڑی ہے جس نے بالکل شرم و حیا یارسول اللہ

مجھ شبیر کی، در پہ ہو آپ کے حاضری جلدی

بلائے در پہ اپنے میرا نانا یا رسول اللہ