نعت شریف


نعت شریف

ایسی اک نعت محبت کی مری ہو جائے

جو کہ دل کی مری ظلمت ہے ساری دھو جائے

اور میں آپ پہ دل سے درود یوں بھیجوں

دل مرا آپ کی محبت میں تو بس کھو جائے

ساتھ سنتوں پہ چلوں آپ کی، مجھے اللہ کے

جو محبوبوں کی لڑی ہے اس میں پرو جائے

آپ کی سیرت کو پڑھوں میں عمل کے واسطے اپنے

محبت سنتوں کی جو کہ دل میں بو جائے

جلدی شبیر توبہ کر راستے پہ آپ کے تو چل

وقت ضائع نہ کر قسمت نہ تیری سو جائے